Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
218 - 1087
تھے لیکن خود اس کا ارتکاب کرتے تھے۔‘‘  (۱)
	ایک روایت میں  ہے کہ ’’میری امت کی ہلاکت بدکار عالم اور جاہل عابد کی وجہ سے ہوگی، بدترین لوگ برے علما اور بہترین لوگ اچھے علما ہیں ۔‘‘  (۲)
قبروں  کی شکایت:
	حضرت سیِّدُنا امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں  کہ قبروں  نے بارگاہِ الٰہی میں کفار کے مردہ ا جسام کی بدبو کی شکایت کی تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں  فرمایا کہ ’’برے علما کے باطن تمہارے اندر موجود بدبو سے زیادہ بدبودارہیں۔‘‘(۳)
	حضرت سیِّدُنا فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں : ’’مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ قیامت کے دن فاسق علما کا حساب بت پرستوں  سے بھی پہلے ہوگا۔‘‘  (۴)
سات بار ہلاکت:
	حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’جو علم نہیں  رکھتا اس کے لئے ایک بار ہلاکت ہے اور جو علم رکھتا ہے مگر عمل نہیں کرتا اس کے لئے سات بار ہلاکت ہے۔‘‘  (۵)
تمہیں  کیا چیزجہنم میں  لے گئی:
	حضرت سیِّدُنا امام شعبیعَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: قیامت کے دن کچھ جنتی بعض جہنمیوں  کو دیکھ کرپوچھیں  گے: ’’تمہیں  کس چیز نے جہنم میں  ڈالاحالانکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں  تمہارے ہی ادب سکھانے اور تعلیم دینے کے طفیل جنت میں  داخل کیا ہے۔‘‘ وہ کہیں  گے: ’’ہم نیکی کا حکم کرتے تھے لیکن خود عمل نہیں  کرتے تھے۔ برائی سے روکتے تھے لیکن خود اس کا ارتکاب کرتے تھے۔‘‘  (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، ذکروصف الخطباء الذین  …الخ، الحدیث:۵۳، ج۱، ص۱۳۵، مفہومًا۔ 
2…جامع بیان العلم وفضلہ، باب ذمّ الفاجر من العلماء…الخ، الحدیث:۷۴۴، ص۲۴۱۔ 
3…المرجع السابق۔ 		
4…المرجع السابق، بتغیرٍ۔ 
5…حلیۃ الاولیاء، ابوالدرداء، الحدیث:۶۸۳، ج۱، ص۲۷۰، بتغیرٍقلیلٍ۔ 
6…الزھد لابن المبارک، باب من طلب العلم لعرض فی الدنیا، الحدیث:۶۴، ص۲۱، باختصارٍ۔