Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
2 - 1087
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری
رضوی ضیائی  دَ ا مَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا ایک اہم مکتوب
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط  اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّجہاں میرے آقا اعلیٰ حضرت  اِمامِ اَہلسنّت ، مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا عقائدواعمال کی پختگی کے مُعامَلے میں مجھ پرفیضان ہے وہاں باطن کی اِصلاح میں حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمدبن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی   کا مجھ پر بڑا احسان ہے۔ سیِّدُناامام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی کی منہاج العابِدین اور اِحیاءُ الْعُلُوم وغیرہ پڑھتے ہوئے بار ہا ایسا محسوس ہوتا ہے، گویا مجھے ہی کان پکڑ کرسمجھا رہے ہیں کہ ’’ بڑا نیک بنا پھرتا ہے ذرا اپنے آپ کو تودیکھ!تجھ میں تو یہ بھی خرابی ہے اور تیرے اندرتو وہ بھی بُرائی ہے، نیز جب بھی پڑھوں ایسا لگتا ہے کہ روح کو نئی نئی غذائیں مل رہی ہیں ، ان کی کُتُب ایک آدھ بار پڑھ کررکھ دینے والی نہیں ، زندگی کے آخِری سانس تک پڑھے جانے کے لائق ہیں ۔ ‘‘ سرکارِ اعلیٰ حضرت اور سیِّدُنا امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالیکی مبارَک کتابیں اگر مُطالَعے میں نہ آتیں تو شاید میں برباد ہو جاتا! خدا کی قسم! حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمدبن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالینے اِحیاءُ الْعُلُوم لکھ کر اُمّت پر احسانِ عظیم فرمایا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تمام جامِعاتُ المدینہ اور مدارِس المدینہ کے جملہ اساتِذہ، ناظِمین وناظِمات، طَلَبہ و طالِبات، سبھی مُبلِّغین و مبلِّغات تمام اسلامی بھائی وں اور اسلامی بہنوں کی نیز مَدَنی چینل کے ناظرین کی خدمات میں میری دست بستہ مَدَنی التِجا ہے کہ   اِحیاءُ الْعُلُوم کا مُطالَعہ نہ کیا ہو تو پہلی فرصت میں فرما لیں ۔امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی شافِعُی المذہب تھے لہٰذا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بیان کردہ فِقہی مسائل میں حنفی ، مالِکی اورحَنبلی حضرات اپنے اپنے عُلمائے کرام سے رہنمائی حاصل کریں ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بغدادِ معلّٰی میں اپنے مزارِ فائض الانوار میں آرام فرمانے والے میرے آقا وامام حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمدبن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی پر ہر آن کروڑورحمتوں کانُزُول فرمائے اوران کے طفیل مجھ گنہگاروں کے سردار کو بے حساب بخشے۔										اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
ایک چُپ سو سُکھ					
										 
			                                                               ۱۰جُمادَی الْاُولٰی۱۴۳۳ھ	
									2012-4-03