Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
173 - 1087
باب نمبر5:			شاگرد اور اُستاذ کے آداب
  پہلی فصل:			  طالب علم کے ا ٓداب
	شاگرد کے ظاہری آداب تو بہت زیادہ ہیں لیکن انہیں 10جملوں کی لڑی میں پرو دیا گیا ہے۔
{1}…دل کو برے اخلاق اور بری صفات سے پاک کرنا:سب سے پہلے طالب ِعلم اپنے دل کو برے اخلاق اور بری صفات سے پاک کرے کیونکہ علم دل کی عبادت، راز کی نماز اور باطن میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے قرب کا نام ہے۔ جس طرح وہ نماز جو ظاہری اعضاء کا عمل ہے، بدن کو نجاستوں اور ناپاکیوں سے پاک کئے بغیر درست نہیں ہوتی اسی طرح باطن کی عبادت اور علم سے دل کی آبادکاری اسے گندے اخلاق اور ناپاک اَوصاف سے پاک کئے بغیر درست نہیں ہوسکتی۔ چنانچہ،خلق کے رہبر، شفیعِ محشر،محبوب دَاورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بُنِیَ الدِّیْنُ عَلَی النَّظَافَۃ یعنی دین کی بنیاد پاکی پر ہے۔(۱)
	پاکی ظاہری بھی ہوتی ہے اور باطنی بھی۔ چنانچہ، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اِنَّمَا الْمُشْرِکُوۡنَ نَجَسٌ  (پ۱۰،التوبۃ:۲۸)
ترجمۂ کنزالایمان: مشرک نرے(بالکل) ناپاک ہیں ۔
	اس میں عقل والوں کو تنبیہ ہے کہ طہارت ونجاست صرف ظاہر کے ساتھ خاص نہیں ۔ دیکھو! مشرک نے کبھی صاف ستھرے کپڑے پہنے ہوتے اور غسل بھی کیا ہوتا ہے اس کے باوجود وہ اصلاناپاک ہے یعنی اس کا باطن ناپاکیوں سے آلودہ ہے۔ نجاست اس چیز کا نام ہے جس سے اجتناب کیا جائے اور دوری اختیار کی جائے اور باطنی ناپاک صفات سے بچنا زیادہ ضروری ہے کیونکہ وہ فی الحال ناپاک اور بالآخر ہلاک کرنے والی ہیں ۔ اسی لئے سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس گھر میں کتا ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔‘‘ (۲)
بھونکنے والے کتے:
	دل گھر ہے،جائے نزول ملائکہ ، ان کے اثرات اور ان کے ٹھہرنے کی جگہ ہے اور گھٹیا عادات مثلاً غصہ، شہوت، 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…جمع الجوامع، حرف التائی، التاء مع النون، الحدیث:۱۰۶۲۴، ج۴، ص۱۱۵۔ 
2…صحیح البخاری، کتاب اللباس، باب التصاویر، الحدیث:۵۹۴۹، ج۴، ص۸۷۔