Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
154 - 1087
مَا ضَرَبُوۡہُ لَکَ اِلَّا جَدَلًا ؕ بَلْ ہُمْ قَوْمٌ خَصِمُوۡنَ ﴿۵۸﴾ (پ۲۵،الزخرف:۵۸)
ترجمۂ کنزالایمان: انہوں نے تم سے یہ نہ کہی مگر ناحق جھگڑے کو بلکہ وہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ۔
	(ارشادباری تعالیٰ ہے:)
فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ زَیۡغٌ۔۔۔ الایۃ (پ۳، اٰل عمرٰن:۷)	ترجمۂ کنزالایمان: وہ جن کے دلوں میں کجی ہے۔
	حدیث مبارکہ میں ہے کہ مذکورہ آیت میں مناظرہ بازوں (یعنی جھگڑنے والوں )کا ذکر ہے ۔ان کے متعلق اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا: فَاحْذَرْہُمْ ؕ (پ۲۸،المنفقون:۴)تو ان سے بچتے رہو۔ (۱)
	بعض بزرگوں نے فرمایا: ’’آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جن پر عمل کا دروازہ بند ہوجائے گا اور جھگڑے کا دروازہ کھل جائے گا۔‘‘  (۲)
	بعض روایتوں میں ہے: ’’بے شک تم اس زمانے میں ہو کہ جس میں تمہیں عمل کا شوق نصیب ہوا عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جن کے دلوں میں جھگڑے کا شوق پیدا ہوگا۔‘‘ (۳)
	مشہور حدیث میں ہے کہ ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ شخص ہے جو بہت جھگڑالو ہے۔‘‘(۴)
	یہ بھی حدیث مبارکہ ہے کہ ’’جس قوم کو بولنے کی قوت دی گئی وہ عمل سے روک دی گئی۔‘‘(۵)
										 وَاللّٰہ اَعْلَمْ
٭…٭…٭…٭…٭…٭
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صحیح البخاری، کتاب التفسیر، سورۃ آل عمران، الحدیث:۴۵۴۷، ج۳، ص۱۸۹۔ قوت القلوب،الفصل الحادی والثلاثون:کتاب العلم وتفضیلہ،ذکربیان تفضیل علوم الصمت…الخ، ج۱، ص۲۳۹۔ 
2…قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون: کتاب العلم وتفضیلہ، ذکربیان تفضیل علوم الصمت…الخ، ج۱، ص۲۳۹۔ 
3…قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون: کتاب العلم وتفضیلہ، ذکربیان تفضیل علوم الصمت…الخ، ج۱، ص۲۳۹۔ 
4…صحیح مسلم، کتاب العلم، باب فی الألدالخصم، الحدیث:۲۶۶۸، ص۱۴۳۳۔ 
5…قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون:کتاب العلم وتفضیلہ، ذکربیان تفضیل علوم الصمت…الخ، ج۱، ص۲۳۹۔