غربا کون ہیں ؟
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان مکرم ہے کہ ’’اسلام غریب الوطنی میں شروع ہوا اور جیسے شروع ہوا ویسے ہی(غریب الوطنی کی حالت میں ) لوٹ جائے گا تو غرباکے لئے خوشخبری ہے۔‘‘ کسی نے عرض کی: ’’غربا کون ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’وہ لوگ جو میری سنت کی اصلاح کریں گے جب لوگ اسے بگاڑ دیں گے اور وہ جو میری فوت شدہ سنت کو زندہ کریں گے۔‘‘ (۱)
ایک روایت میں ہے کہ ’’غربا وہ ہیں جو اس چیز کو مضبوطی سے تھامیں گے جس پر آج تم لوگ قائم ہو۔‘‘ (۲)
ایک مقام پر فرمایا: ’’غربا کثیر لوگوں میں قلیل صالح لوگ ہیں ۔ ان سے نفرت کرنے والے ان کے چاہنے والوں سے زیادہ ہوں گے۔‘‘ (۳)
حقیقی عالم کی ایک علامت:
یہ علوم غریب ہوگئے یوں کہ جو انہیں یاد کرتا ہے لوگ اس کے دشمن ہوجاتے ہیں ۔اسی وجہ سے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوریعَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’جب تم دیکھو کہ کسی عالم کے دوست زیادہ ہیں تو جان لو کہ وہ حق کو باطل کے ساتھ ملاتا ہے کیونکہ اگر وہ خالصتاً حق ہی بیان کرتا تو لوگ اس کے دشمن بن جاتے۔‘‘ (۴)
{…صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد…}
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان ان الاسلام بدا غریبا…الخ، الحدیث:۱۴۵، ص۸۸۔ سنن الترمذی، کتاب الایمان، باب ماجاء ان الاسلام بدا غریبا…الخ، الحدیث:۲۶۳۹، ج۴، ص۲۸۶۔ قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون، باب ذکرالفرق بین علماء الدنیا…الخ، ج۱، ص۲۴۸۔
2…قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون، باب ذکرالفرق بین علماء الدنیا…الخ، ج۱، ص۲۴۸۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبداللّٰہ بن عمرو بن العاص، الحدیث: ۷۰۹۴، ج۲، ص۶۸۸۔
4…قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون، باب ذکرالفرق بین علماء الدنیا…الخ، ج۱، ص۲۴۸۔