{6}…اہلسنّت کے اکابرمترجمین شَکَّرَاللّٰہُ تَعَالٰی سَعْیَـہُمکے دستیاب اردوتراجم سے بھی مددلی گئی ہے۔
{7 }…اِحْیَاءُ الْعُلُوْم کی شرح ’’اِتِّحَافُ السَّادَّۃِ الْمُتَّـقِیْن‘‘کوبالالتزام سامنے رکھاگیاہے۔
{8 }… احادیث ِ مبارکہ کا ترجمہ کرتے وقت اکابرمترجمین اہلسنّت کے اردوتراجم سے بھی راہ نمائی لی گئی ہے۔
{9 }…کتاب کم وبیش 2300حوالہ جات سے مزین وآراستہ ہے۔
{10}… حتی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی مستفید ہو سکیں۔
{11}…اگرکہیں مشکل اور غیر معروف الفاظ ضروری تھے توان پراعراب لگاکرہلالین میں معانی ومطالب لکھ دئیے ہیں ۔
{12}…کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت پہنچے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔
{13}…عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔
{14}… روایت کے مضمون ومفہوم کے پیشِ نظرذیلی عنوانات کااضافہ بھی کیا گیا ہے۔
{15}… علاماتِ ترقیم (رموزِاوقاف)کابھی خیا ل رکھا گیا ہے۔
{16}… بطورِوضاحت مفیدوضروری حواشی بھی تحریرکئے گئے ہیں ۔
{17}… ماٰخذ ومراجع کی فہرست کتاب کے آخر میں دی گئی ہے ۔
{18}…کتاب کی تین فہرستیں بنائی گئی ہیں :(۱)…ضمنی(۲)…تفصیلی(۳)…حکایات،ضمنی فہرست آغازِ کتاب میں اورتفصیلی و حکایات آخرمیں دی گئی ہے۔
بارگاہ ربُّ العزت میں دعا ہے کہ ہمیں اس کتاب کوپڑھنے،اس پرعمل کرنے اور دوسرے اسلامی بھائی وں بالخصوص علمائے کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ السَّلَام کو تحفۃً پیش کرنے کی سعادت عطافرمائے۔نیزہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مـجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ تراجِمِ کتب(مجلس المدینۃ العلمیہ)