تھکاوٹ(کاباعث) ہوتی ہیں ۔‘‘ (۱)
ظاہر ہے کہ علم جہالت نہیں ہوتا لیکن نقصان دینے میں وہ جہالت جیسا اثر کرتا ہے۔ نیز آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ’’تھوڑی توفیق زیادہ علم سے بہتر ہے۔‘‘ (۲)
علوم درختوں اور پھلوں کی مانندہیں :
حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا: ’’درخت کتنے زیادہ ہیں لیکن سب پھل نہیں دیتے اور نہ ہی سب پھل عمدہ ہوتے ہیں اسی طرح علوم کتنے زیادہ ہیں لیکن سب نفع نہیں دیتے۔‘‘ (۳)
دوسری فصل : الفاظِ علوم میں تبد یلی کا بیان
جان لو! برے علوم علومِ شرعیہ کے ساتھ اس لئے مل گئے ہیں کہ لوگوں نے اغراضِ فاسدہ کی وجْہ سے اچھے ناموں میں تحریف کرکے انہیں بدل دیا اور سلف صالحین وقرنِ اوّل والے ان کے جو معانی مراد لیتے تھے انہیں ان کے علاوہ دوسرے معانی کی طرف منتقل کرلیا۔ ایسے پانچ الفاظ کہ جنہیں لوگوں نے برے معانی کی طرف پھیر لیا: (۱)فقہ (۲)علم (۳)توحید (۴)تذکیر (وعظ و نصیحت) اور(۵)حکمت۔ یہ نام اچھے ہیں اور ان سے متصف لوگوں کا دین میں بڑا مقام ہے لیکن اب انہیں برے معانی میں منتقل کرلیا گیا ہے اور چونکہ یہ نام ان لوگوں پر بولے جاتے تھے اس لئے اب جو لوگ ان سے متصف ہیں ان کی مذمت سے دل نفرت کرتے ہیں ۔
تفصیل:
{1}…فقہ: اسے دوسرے معنی کی طرف منتقل کرنے کی تحریف تو نہیں کی لیکن اسے اس کے ساتھ خاص کرلیا جو فتاویٰ کی نادر جزئیات کو جانے، ان کی علتوں کی باریکیوں پر مطلع ہو، اس میں بہت زیادہ کلام کرتااور اس کے متعلق مقالے یاد کرتا ہو۔جو ان میں بہت زیادہ غور وفکر کرتا اور زیادہ مشغول رہتا ہے اسے بڑا فقیہ کہا جاتا ہے۔ حالانکہ پہلے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…سنن ابی داود، کتاب الادب، باب ماجاء فی الشعر، الحدیث:۵۰۱۲، ج۴، ص۳۹۴۔
2…کشف الخفاء، حرف القاف، الحدیث:۱۸۸۰، ج۲، ص۹۱۔
3…تاریخ مدینۃ دمشق لابن عساکر، حواریو عیسی ابن مریم علیہ السلام:۸۹۹۶، ج۶۸، ص۶۶۔ ربیع الابرار، باب العلم والحکمۃالخ، ص۳۱۷۔