Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
11 - 1087
	 چار جلدوں پرمحیط یہ عظیم الشان کتاب اعمال کی چار اقسام پر مشتمل ہے، ہر جلد میں ایک قسم کے ظاہری وباطنی احکام مذکورہیں ۔کتاب میں ایک مقدمہ ،ایک خاتمہ اور 40 ابواب ہیں ۔
	پہلی جلدمیں عبادات کا ذکر ہے جس میں درج ذیل 10 ابواب ہیں :(۱)علم کابیان (۲)عقائدکابیان (۳)طہارت  کابیان(۴)نمازکابیان (۵)زکوۃ کابیان(۶)روزہ کابیان(۷)حج کابیان(۸)آداب تلاوتِ قرآن کابیان (۹) دعا واذکارکا بیان (۱۰) اوراد کی ترتیب اور اوقات کا بیان۔
	دوسری جلد میں عادات کا ذکر ہے جو درج ذیل 10 ابواب پرمشتمل ہے: (۱)آدابِ طعام کابیان (۲)نکاح کا بیان (۳)روزگار کے احکام کابیان(۴)حلال وحرام کا بیان(۵)آدابِ صحبت کابیان (۶)گوشہ نشینی کا بیان (۷) آداب سفر(۸)وجد وسماع کابیان (۹) اَ مْرٌبِالْمَعْرُوْف وَنَــہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرکابیان(۱۰) آداب زندگی کابیان۔
	تیسری جلدمیں مُہْلِکَات (ہلاکت میں ڈالنے والی باتوں) کا بیان ہے اس میں درج ذیل 10ابواب ہیں : (۱)عجائبات قلب کابیان(۲)ریاضت نفس کابیان(۳) پیٹ اور نفس کی خواہشات کا بیان(۴) زبان کی آفات کا بیان (۵)غصہ، کینہ ، حسد اور ان کے نقصانات کابیان(۶)دنیا کی مذمت کابیان(۷)مال کی محبت اور بخل کی مذمت کابیان (۸)حب جاہ اور ریا کاری کابیان (۹)تکبر اور خود پسندی کی مذمت کابیان(۱۰)غرور کی مذمت کابیان۔
	چوتھی جلد میں مُنْجِیَات (نجات دلانے والے امور) کابیان ہے اس میں بھی درج ذیل 10 ابواب ہیں : (۱) توبہ کا بیان(۲)صبر و شکر کابیان(۳)خوف ورجا کابیان(۴)فقر و زہد کابیان(۵)توحید و توکل کابیان (۶) شوق و محبت اورانس ورضا کابیان(۷)نیت، اخلاص اور صدق کا بیان (۸) مراقبہ ومحاسبہ کابیان(۹)فکر و عبرت کابیان (۱۰) موت اور ما بعد الموت کا بیان۔
	اس سے قبل اِحْیَاءُ الْعُلُوْم کے خلاصے ’’لُبَابُ الْاِحْیَاءُ‘‘ کاترجمہ بنام ’’اِحْیَاءُ الْعُلُوْم کاخلاصہ‘‘دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے ’’مکتبۃ المدینہ‘‘ سے طبع ہوکر عوام وخواص میں مقبول ہوچکا ہے۔’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے عظیم جذبہ کے تحت دعوتِ اسلامی کیخالص علمی، تحقیقی او ر اشاعتی مجلس ’’اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ‘‘ کے شعبہ تراجم کتب(عربی سے اردو) کے مَدَنی علما کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی نے اس ترجمہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ مدنی علما اپنی مسلسل کاوشوں سے اب تک (ربیع الثانی۱۴۳۳ھ)27عربی کتب کے اردومیں تراجم پیش کرچکے ہیں جوانتخابِ عنوان