Brailvi Books

حُسینی دُولھا
9 - 16
محترمہ اور نو بیاہتادلہن پربھی کروڑوں سلام!کس قدر بلند حوصلے کیساتھ ماں نے اپنے لال کو اور دلہن نے اپنے سہاگ کو امام عالی مقام، امام عرش مقام،امامِ تشنہ کام،امامِ ھمام ، سیّدالشھدائ،راکب ِدوش مصطفی، بیکسِ کربلا امامِ حسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قدموں پر قربان ہوتے دیکھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسی بلندرتبہ خاتونان اسلام کے جذبۂ اسلامی کا کوئی ذرہ ہماری ماؤں اور بہنوں کو بھی نصیب کر ے کہ وہ بھی اپنی اولاد کو دین اسلام کی خاطر قربانیوں کیلئے پیش کریں ،انہیں سنتوں کے سانچے میں ڈھالیں اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر پر آمادہ کریں۔
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو	 سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو		ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تین بہادربھائی
	  حضرتِ علّامہ اَبُو الْفَرَج عَبْدُ الرَّحمٰن بِن جَوزِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی عُیُونُ الحکایات میں نقل کرتے ہیں : تین شامی گھڑسوار بہادر نوجوان بھائی اسلامی لشکر کے ساتھ جہاد پرروانہ ہوئے لیکن وہ لشکر سے الگ ہو کر چلتے اور پڑاؤ ڈالتے تھے ۔ اور جب تک کفار کا لشکر ان پر حملہ میں پہل نہ کرتا وہ لڑائی میں حصہ نہیں لیتے تھے ۔ ایک مرتبہ رومیوں کا ایک بڑا لشکر مسلمانوں پر حملہ آورہوا اور کئی مسلمانوں کو شہیداور متعدد کوقیدی بنا لیا۔ یہ