ہے ؟ اللہ عزَّوَجَلَّ کی قسم!ماہِ رمضان کے رو زوں اور شب بیدا ر ی کا زمانہ کتنا اچھا ہے، اس کے اوقا ت مَیل کُچَیل کی آفا ت سے کتنے صا ف وشفاف ہیں، اس میں تلاوتِ کلام پاک میں مشغول ہونے میں کتنی لذت ہے۔
اے کاش! میں جان لیتاکہ کس نے ماہ ِرمضان میں واجبات اور سنتوں کا اہتمام کیا؟ کس نے اس میں اپنے عمل کی عمارت کو تعمیر کرنے کی کوشش کی؟ کس نے لوگوں کے سامنے اور چھپ کر اخلاص سے عبادت کی؟ اور کون روزے کی آفات اور آزمائش سے محفوظ رہا؟
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جس کا گھرنہیں اس کی راحت گر یہ و زا ری میں ہے۔اس شخص کی حا لت کیسی ہو گی جسے اس کے گھر والے، بھائی اورپیچھے والے بھول جائیں گے؟ گناہوں نے ہمارے چہروں کو سیا ہ کر دیا ہے، یہ کب نیکیوں سے سفید ہوں گے؟ اب وقت ہے کہ اللہ عزَّوَجَلَّ کی با ر گا ہ میں گر یہ وزاری کی کثرت کرلو اور بلند آوا ز سے اس طرح دعا کرو: ''یا الٰہی عَزَّوَجَلَّ! ہمیں اپنے شفیع المذنبین نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی شفاعت سے محروم نہ کر اور تقویٰ کوہمارے لئے سب سے زیادہ نفع بخش سامان بنا دے اور اس ماہِ غفران میں ہمیں گناہ گا ر و ں میں شمار نہ کر اوراے اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ!بروزِ قیا مت ہمیں خوف سے امن عطا فرما۔ (آمین)