Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
308 - 649
کھول دیئے گئے اوران سے آگ کی چنگاریوں جیسی چنگاریاں ظاہر ہوئیں۔

     پھر جب تیسری مرتبہ دعاکی تو حضرتِ سیِّدُناجبرائیل علیہ السلام ہمارے پاس تشریف لائے اور پوچھا: ''اس غم زدہ کی مدد کون کریگا۔'' میں نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعاکی کہ مجھے اس چور کے قتل کی توفیق عطاکی جائے، لہٰذا اے شخص! جان لے کہ جو شخص کسی بھی رنج و غم اور مصیبت و تکلیف میں یہ دُعا کریگااللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی مدد کرتے ہوئے اس سے مصائب و آفات دور فرمادے گا۔''

    حضرتِ سیِّدُنااَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس تاجر نے بخیر وعافیت مدینہ شریف پہنچ کر حضور سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن، جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمتِ اَقدس میں حاضری دی اور یہ واقعہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے گوش گزار کیا تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تجھے اپنے اسمائے حُسنٰی تلقین فرمائے ہیں کہ جب ان کے وسیلے سے دعا کی جائے توقبول ہوتی ہے اور جب کچھ مانگا جائے تو عطا کیا جاتاہے ۔''
(الموسوعۃ لابن ابی الدنیا،کتاب مجابی الدعوۃ،الحدیث۲۳،ج۲،ص۳۲۱،بتغیرٍواختصارٍ)
رِقَّت انگیز دُعا:
    یااللہ عَزَّوَجَلَّ! عارفین معرفت کے ذریعے تجھ تک پہنچ گئے اور عبادت کی کثرت کرنے والے تیری بارگاہ میں کھڑے ہیں۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! متکبرین تیرے جلال کی ہیبت سے لرزتے ہیں، ظالم و جابر تیرے کمالِ اقتدار سے کانپتے اورتیرے جمال کا مشاہدہ کرکے راحت پاتے ہیں۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!سوالی تیرے دروازے پر کھڑے ہیں،محبت کرنے والوں کے جگر تیری طلب میں پاش پاش ہو ئے جاتے ہیں،قیام کرنے والے تیری مناجات کی لذت سے کامیابی کا ہار پہنتے ہیں،باعمل لوگ تیرے ثواب سے نفع مند ہوتے ہیں اور ہر لمحہ تجھے پیشِ نظر رکھنے والے تیرے قرب میں حاضر ہوتے ہیں۔

    یااللہ عَزَّوَجَلَّ! تیری بارگاہ میں گنہگاراپنے گناہوں پر نادِم ہیں،نافرمان شرمسار ہیں،تیری کڑی نگرانی سے حیاء کے مارے سر جھکائے کھڑے ہیں۔خطا کار تیری ہیبت سے خاموش ہیں۔خائفین تیری عظیم طاقت سے پارہ پارہ ہو رہے ہیں۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ!اگر تو صرف عبادت گزاروں پر رحم فرمائے گا تو خوابِ غفلت میں سونے والوں پر رحم کون کرے گا؟ یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! اگر تو صرف باعمل بندوں پر ہی نظرِ رحمت فرمائے گا تو کوتاہوں کا کیابنے گا؟ یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! محتاجوں کی نہروں کو اپنے انعام کے سمندر سے جاری کردے۔غم زدوں کے جگروں کو اپنے عفووکرم کے پانی سے سیراب فرمادے۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!اپنی بارگاہ سے بھٹکے ہوؤں کو اپنی معرفت کے دروازے کی طرف لوٹا دے ۔اور بھٹکے ہوؤں کے دلوں کو اپنی مہربانی اور لطف وکرم کے انوار
Flag Counter