حکایتیں اور نصیحتیں |
فَمَتٰی اَرٰی الْحَادِیِّ یُبَشِّرُ بِاللِّقَا وَیَضُمُّنَا بَابَ الْمُحَصَّبِ وَالنَّقَا وَاَرٰی ضَرِیْحَ الْمصطفٰی قَدْ اَشْرَقَا مَوْلٰی رَحِیْمًا لَا یَزَالُ حَلِیمًا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ثُمَّ الرِّضَا عَنْ آلِہِ الْکُرَمَاءِ وَکَذَاکَ عَنْ اَصْحَابِہِ الْخُلَفَاءِ فَہُمُوْ ھُمُوْ دِیْنِیْ وَعَقْدُ وِلَائِی قَوْمًا تَرَاھُمْ فِی الْمَعَادِ نَجُوْمًا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔اللہ عزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا محمدِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی عزَّت بڑھائی اور اپنی طرف سے فضلِ عظیم فرمایا اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو تمام رسولوں میں کرم والا بنایا۔ یہ مؤمنین کے ساتھ مہربان اور رحیم ہیں، پس اُن پردروداور خوب سلام بھیجو۔ (۲)۔۔۔۔۔۔اے ہادی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اُمَّت! تمہیں تمام مخلوق میں سے وفا اور صدق وصفا کے ساتھ خاص کیا گیا ہے پس تم ہدایت دینے وا لے نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِپاک پڑھو، کیونکہ اللہ عزَّوَجَلَّ بھی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر ہمیشہ دُرود بھیجتا ہے لہٰذا تم بھی اُن پردروداور خوب سلام بھیجو۔ (۳)۔۔۔۔۔۔میں کب حبیب ِخدا عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے دیدار کی خوشخبری دینے والے سوار کو پاؤں گا جو ہمیں باب ِ مُحَصَّب اور ریت کے ٹیلوں کی جانب لے جائے گا اور میں مزارِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا دیدار کر لوں گا جس کو رحیم وحلیم مولیٰ نے منور فرما دیا ہے۔ پس ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔ (۴)۔۔۔۔۔۔پھر اللہ عزَّوَجَلَّ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی کریم آل اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے خلفائے راشدین صحابہ کرام علیہم الرضوان سے راضی ہو، وہ میرا دین اور میری محبت کی گرہ ہیں، وہ ایسے لوگ ہیں کہ تم اُنہیں بروزِ قیامت ستاروں کی طرح دیکھوگے۔ پس ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
بِسْمِ اللہ شریف کی فضیلت:
بے شک سب سے پہلے جس کلام سے زبان گفتگو کاآغاز کرے، وہ یہ ہے کہ انسان بادشاہِ حقیقی عَزَّوَجَلَّ کے نا م سے ابتداء کرے۔ جس کی ہمیں کا ئنا ت کے سردار، محبوب ِ پروردگارعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنے اس فرمان سے خبر دی کہ ''جو بھی اہم کام
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
سے شروع نہیں کیا جاتا وہ نامکمل رہتا ہے۔''
(الدر المنثور ،سورۃ الفاتحہ ،ج۱ ص۲۶)
یعنی وہ کام ہر آن برکت سے خالی ہوتا ہے کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام میں ایسی برکت ہے کہ ہر جگہ اس کے ذریعے خوشبو حاصل کی جاتی ہے،اور وہ ظاہر وپوشیدہ خوبصورت نور ہے اور رکاوٹیں دور کرتا اور امان دیتا ہے۔'' حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ''اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی