Brailvi Books

حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول
9 - 22
 اگر چہ کٹوتی کروا دے مگر اب بھی ایک طرح سے گنہگار ہے،کیوں کہ اِس نے کام کرنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے اور اس معاہدے کی رُو سے کم از کم معتدل یعنی درمیانہ انداز میں اِس کو کام کرنا ضروری ہے۔ ابھی ’’فتاوٰی رضویہ‘‘جلد  19 صَفْحَہ 407 کے حوالے سے گزرا کہ ’’ اگر مزدوری میں سُستی کے ساتھ کام کرتا ہے گنہگار ہے۔ ‘‘ ظاہِر ہے ملازِم کی بے جا سُستیوں اور چُھٹّیوں سے سیٹھ کے کام کا نقصان ہوتا ہے بہرحال کوئی پوچھنے والا ہو یا نہ ہو سستی کے باعِث کام میں جتنی کمی ہوئیاللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈرتے ہوئے تنخواہ میں اُتنی کٹوتی کروائے، توبہ بھی کرے اور مستاجر (یعنی جس سے اِجارہ کیاہے) اُس سے مُعافی بھی مانگے ۔ ہاں نجی (Private) ادارہ ہے اور سیٹھ کٹوتی کی رقم بھی معاف کر دے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّخلاصی(یعنی نجات) ہو جائے گی۔
{14}اجیرخاص( یعنی جو مخصوص وقت میں کسی ایک ہی سیٹھ یا اِدارے کے کام کا پابند ہو) اُس مدت مقررہ میں ( یعنی دورانِ ڈیوٹی) اپنا ذاتی کام بھی نہیں کر سکتا اور اوقاتِ نماز میں فرض اور سُنَّتِ مُؤَکَّدہ پڑھ سکتا ہینفل نَماز پڑھنا اس کیلئے اوقات اِجارہ میں جائز نہیں(جبکہ صراحتاً یا عرفاً اجازت نہ ہو)اور جمعہ کے دن نمازِ جمعہ پڑھنے کے لیے جائے گا مگر جامع مسجِد اگر دُور ہے کہ وَقت زِیادہ صرف ہو گا تو اُتنے وقت کی اجرت کم کر دی جائیگی اور اگر نزدیک ہے تو کچھ کمی نہیں کی جائیگی اپنی اجرت پوری