Brailvi Books

حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول
17 - 22
{34} جو اپنے پلّے سے تنخواہ دیتا ہو اُسے امام یا مُؤَذِّن وغیرہ کے عُرف سے زائدچھٹی کرنے پر کٹوتی کرنے نہ کرنے کا اختیار ہے۔اِسی طرح سیٹھ اپنے نوکر کے معاملے میں با اختیار ہے۔
{35} ہمارے عُرْف میں اِمام و مُؤَذِّن کو مہینے میں ایک یا دوچُھٹّیاں کرنے کی اجازت ہوتی ہے ، وہ ان چُھٹّیوں کی تنخواہ پائیں گے۔البتّہ مختلف علاقوں کے اعتبار سے عُرْف مختلف ہو سکتا ہے۔
{36} اگر امام یا مُؤَذِّن دعوت ِاسلامی کے تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کریں تو کم از کم ایک دن کی تنخواہ ضَرور کٹوائیں اورایک دن کی بھی صِرْف اِسی صور ت میں جبکہ اُس مہینے میں کسی اور دن کی چھٹی نہ کریں ۔ اَلغرض ماہانہ دو چُھٹّیوں کے علاوہ زائد چُھٹّیوں کی تنخواہ کٹوا دیں جب کہ عُرْف میںصرف دو چھٹّیاں ہوں۔
{37} کبھی کبھی امام نماز کی اورمُؤَذِّن اذان کی چُھٹّی کر لیا کرتے ہیں، ایسے مواقع پر وہاں کا عُرْف ( یعنی معمول) دیکھا جائے گا ۔اگر اِس طرح کی چُھٹّیوں پر وہاں کٹوتی نہیں کی جاتی تونہ کی جائے ورنہ کرلی جائے۔
{38}متولیان مسجِد کی رِضامندی کی صورت میں امام و مُؤَذِّن عُرْف سے زائدچُھٹّیوں میں اپنا نائب دیدیا کریں تو تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔
{39} ہمارے یہاں عُموماً مُؤَذِّن سے صراحۃ ً(یعنی واضِح طور پر)یا دلالۃً طے(یعنی understood)