کارکردَگی ( رَپورٹ) کمپنی یا ادارے کے مُتَعَلِّقہ افسر تک پہنچائے ۔ مراقب (سپر وائزر) اگر ہمدردی یا مُروَّت یا کسی بھی سبب سے جان بوجھ کر پردہ ڈالے گا تو خائن وگنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہو گا۔
{18}مذہبی یا سماجی اِدارے کے مقررہ ذمے داران و مُفَتِّشِین اگرادارے کے ملازِمین کی کوتاہیوں اور غیر قانونی چُھٹّیوں سے واقف ہونے کے باوجود آنکھ آڑے کان کریں (یعنی جان بوجھ کر انجان بنیں)گے اور اِس وجہ سے ان مُلازِمین کو وَقْف کی رقم سے مکمَّل تنخواہ د ی جائے گی تو لینے والو ں کے ساتھ ساتھ مُتَعَلِّقہ ذمّے دار بھی خائن وگنہگار اور عذابِ نار کے حقدار ہوں گے ۔
{19}کسی مذہبی ادارے میں اِجارے کے شَرْعی مسائل پر سختی سے عمل دیکھ کر نوکری سے کترانا یا صرف اِس وجہ سے مستعفی ہو کر ایسی جگہ ملازَمت اختیار کرلینا جہاں کوئی پوچھنے والا نہ ہو انتہائی نامناسِب ہے۔ ذِہْن یہ بنانا چاہئے کہ جہاںاِجارے کے شَرْعی اَحکام پر سختی سے عمل ہو وَہیں کام کروں تا کہ اِس کی بَرَکت سے مَعصِیَت کی نحوست سے بچوں اور حلال اورستھری روزی بھی کماسکوں۔
{20} جو اِجارے کے مطابِق کام نہیں کر پاتا مَثَلاً مدرِّس ہے مگر صحیح پڑھا نہیں پا رہا تو اُسے چاہئے کہ فوراََ مستاجر (یعنی جس سے اِجارہ کیا ہے اُس ) کو مُطَّلع کرے ۔
{21} اگر وقف کے ادارے کاکوئی مدرِّس درست نہیں پڑھا پا رہا اسی طرح ناظم یا کسی