اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمؕ
حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول
شیطٰن لاکھ روکے مگر یہ رسالہ (22صَفْحات) مکمَّل پڑھ کر اپنی آخرت کا بھلا کیجئے۔
دُ رُود شریف کی فضیلت
امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدّیقرَضِیَ اللَّہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیمعَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْمپر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قَدَر جلد مِٹاتاہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں بجھاتااورنبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر سلام بھیجنا گردنیں (یعنی غُلاموں کو)آزاد کرنے سے افضل ہے۔ (تاریخِ بغداد ج۷ ص ۱۷۲ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس کوملازِم رکھنا ہے اُسے ملازِم رکھنے کے اورجس کو ملازَمت کرنی ہے اُسے ملازَمت کے ضَروری اَحْکام جاننے فرض ہیں۔اگر حسبِ حال نہیں سیکھے گا تو گنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہو گا اورنہ جاننے کی وجہ سے باربار گناہوں کا اِبتِلا مزید بَرآں(یعنی اِس کے علاوہ)۔ اس رسالے میں صِرْف چیدہ چیدہ مسائل درج کئے گئے ہیں مزید معلومات کیلئے’’ بہارِ شریعت ‘‘جلد3 صَفْحَہ 104 تا 184پر’’اِجار ہ کابیان‘‘ پڑھ