چائے وغیرہ کی ترکیب ہو ۔
سوال: کیا اجتماعی طور پر ریکارڈڈ ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھنے سے ہفتہ وار مَدَنی حلقہ والے مَدَنی انعام پر بھی عَمَل مان لیا جائے گا ؟
جواب : اگرکسی شَرْعِی عُذْر کے سَبَب مدنی مذاکرہ نہیں دیکھ سکے تو مانا جائے گا ورنہ نہیں ۔
سوال: کیا ہفتہ وار مَدَنی حلقے کے لئے تنظیمی طور پر کوئی وَقْت مُقَرَّر ہے یا کسی بھی وَقْت ترکیب کرسکتے ہیں ؟
جواب : جس وَقْت شرکا کو زِیادہ سُہُولَت ہو، اُسی وَقْت بہترہے ، گھروالوں کی سُہُولَت کو بھی پیشِ نظر رکھیں ۔
سوال:ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں بیان سننے کے بعد کوئی ذِمَّہ دار بھی بیان کرسکتا ہے یا نہیں ؟
جواب : طے شُدہ طریْقِ کارکے مُطابِق ہی ترکیب کی جائے ۔
سوال:تعداد زِیادَہ ہونے پر ساؤنڈ سسٹم کا اِسْتِعمال کرنا کیسا؟
جواب : اگرتعدادزیادہ ہوتوایسے اسپیکر لگائے جائیں کہ جس سے گھروالوں اور پڑوسیوں کو تشویش اورپریشانی نہ ہو ۔
سوال:ہفتہ وارمدنی حلقے کے بعدکتنی دیرتک اُسی گھر میں ٹھہریں؟
جواب : آغازسے اِختتام تک1گھنٹے کا جَدْوَل ہونا چاہئے ، جَدْوَل پوراہوتے ہی چلے جائیں، زیادہ دیر ٹھہرنے میں گھروالے بھی آزمائش میں آسکتے ہیں ۔
سوال:کیاایساہوسکتاہے کہ ہرہفتہ وارمدنی حلقے میں اگلے ہفتہ وارمدنی حلقے کا اِعْلَان کردیا جائے ؟