Brailvi Books

ہفتہ وار مَدَنی حلقہ
33 - 36
 سے ہی ہونی چاہئے ۔ 
سوال:ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب  ایک ہی گھر میں بنائی جائے یا مُـخْتَلِف گھر وں میں ؟
جواب : گھربدل بدل کی ترکیب کی جائے ۔ 
سوال: کسی چوک یا بازار  میں راستہ بندکر کے ہفتہ وار مَدَنی  حلقہ کی ترکیب کرنا کیسا؟
جواب : دُرست نہیں کہ حقوقِ عامہ کی تلفی ہے ۔ 
سوال: کیاکسی دُکان یا مارکیٹ میں ہفتہ وارمدنی حلقے کی ترکیب کی جاسکتی ہے ؟
جواب : جی ہاں!کی جاسکتی ہے ، مگردُکان کے مالک سے پیشگی طے ہواوروہ دُکاندار پڑوسیوں کو بھی دعوت دے ۔ 
سوال: جس جگہ ہفتہ وار مَدَنی  حلقے کی ترکیب ہو، کیا وہاں پردے میں رہ کر اسلامی بہنیں بھی  اس میں شریک ہوسکتی ہیں؟
جواب : شریک نہیں ہوسکتیں ۔ 
سوال: کیا ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں کرسیوں وغیرہ  کی  ترکیب کی جاسکتی ہے ۔ ؟
جواب : حسبِ ضرورت ترکیب کی جاسکتی ہے ۔ 
سوال:ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں کیا ذِمَّہ داران  اور شخصیات کو بھی دعوت دی جائے ؟
جواب : جی ضروردعوت دی جائے اورشرکت کی صُورت میں ملاقات و اِنفرادی کوشش اورتقسیمِ رسائل کی بھی ترکیب کی جائے ۔ 
سوال: ہفتہ وار مَدَنی حلقہ کے اِخْتِتام پر خیر خواہی  کر سکتے ہیں؟
جواب : حَتَّی الْاِمْکَان تَقسیمِ رسائل کی ترکیب کریں، اگرصاحِبِ خانہ اِصرارکریں تو فَقَط