سوال: ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب بنانا کس کی ذِمَّہ داری ہے ؟
جواب : نگرانِ ذیلی حلقہ مُشَاوَرَت ۔ (جہاں ذیلی نگران کا تَقَرُّر نہ ہو، وہاں نگرانِ حلقہ مُشَاوَرَت خود اس کی ترکیب کریں) عَلاقائی مُشَاوَرَت کے نگران، اپنے حلقہ اور ذیلی حلقہ نگرانوں کا مدنی مشورہ کر کے ہر 3ماہ میں پیشگی جَدْوَل بنا لیں اورذیلی حلقے اور حلقے کے سب اِسْلَامی بھائیوں کو اِطِّلَاع کر دیں ۔
سوال: ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عِلاوہ کسی اور مُبَلِّغ یا نگران کا بیان چلا یا جاسکتا ہے ؟
جواب : جی ہاں! اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عِلاوہ ، جانشینِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت، دار الافتا اہلسنّت کے مُفتیانِ کرام، نگران واراکینِ شوریٰ کے بیانات (آڈیو / ویڈیو) چلائے جا سکتے ہیں ۔
سوال: کیاہفتہ وار مَدَنی حلقے میں LCD کے عِلاوہ موبائل، ٹیبلٹ پی سی(Tablet PC) وغیرہ پر بھی ترکیب کی جاسکتی ہے ؟
جواب : بہتریہ ہے کہ LCDہوتاکہ دیکھنے / سُننے والوں کوآسانی ہو ۔
سوال:کیا ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب مَسْجِد میں بھی کی جاسکتی ہے ؟
جواب : نہیں، البتہ اگرصرف آڈیوہوتومسجد میں بھی ترکیب کی جاسکتی ہے ۔
سوال:دورانِ مدنی حلقہ بجلی بند ہونے کی صُورَت میں ذِمَّہ دار خود بیان کر سکتے ہیں ؟
جواب : مُبَلِّغ کے پاس مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه کے رسائل یافیضانِ سُنّت پیشگی ہونی چاہئے تاکہ ایسی صُورَت میں ہاتھوں ہاتھ مَدَنی دَرْس کی ترکیب کی جا سکے ، مُتَبَادِل ترکیب پہلے