نَرْمی کے ساتھ مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه سے جاری ہونے والے بیانات وغیرہ سننے پر آمادہ کریں ۔
٭مدنی حلقے کاکم سے کم3ماہ کا پیشگی جَدْوَل بنالیا جائے کہ کس تاریخ کو کس کے گھرمیں مدنی حلقہ ہوگاتاکہ اگر کسی گھر میں شادی یاکوئی اور گھریلو مَصْرُوفِـیَّت ہونی ہوتومدنی حلقہ اس سے مُتَاَثِّر نہ ہو ۔
٭پیشگی جَدْوَل بنانے کے بعدکم سے کم 7دن قَبْل یاددہانی بھی کروائی جائے ، تاکہ اگر اَہْلِ خانہ کی طرف سے کوئی عُذْر ہو تو پیشگی کسی اور مقام کی ترکیب کی جاسکے ۔
٭جس گھر میں مدنی حلقے کی ترکیب ہو، اُس گھر میںکسی غمی / خوشی / اِیصالِ ثواب اجتماع / اجتماعِ ذِکر و نعت وغیرہ کے مَوْقَع پر اگر اَہْلِ خانہ کی طرف سے شِرْکَت کا کہا جائے تو ممکنہ صُورَت میں ضَرور شِرْکَت کی جائے تاکہ اِن کی دِلجوئی بھی ہو اور آئندہ کے لیے بھی اِن سے روابط رہیں ۔
٭جس گھر میں مدنی حلقے کی ترکیب ہو، وہاں شَرْعِی پردے کا بھی خصوصی اِہتِمام ہو، گھر میں مَوجُود خواتین کی آوازیں مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں تک نہ پہنچیں اور شرکا اِسْلَامی بھائی اَہْلِ خانہ کا لِـحَاظ رکھیں ۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
(ضروری ترمیم و اِضافہ کے ساتھ)
٭اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کابیان(آڈیو / ویڈیو)سُننا ایک اہم ترین مَدَنی کام ہے ۔ (1)
________________________________
1 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ، صفر المظفر بمطابق جنوری فروری 2009ء