سُن، کیونکہ جب دل حاضِر ہوتا ہے تو کہی جانے والی تمام باتیں سمجھتا ہے لیکن جب دل غائب ہوتا ہے تو کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا ۔ (1)
٭مَدَنی مُذاکَرَہ یا بیان وغیرہ سنتے ہوئے اس میں بیان ہونے والی اہم باتوں کے مَدَنی پھول اپنی ڈائر ی میں لکھتے جائیں ۔
٭مدنی حلقے کے اِخْتِتام پر چائے وغیرہ کے بجائے تَقسیمِ رسائل اور اِنفرادی کوشش کی ترکیب کی جائے تو بہتر ہے ۔
٭اگر مَعْلُوم ہو کہ صاحِبِ خانہ چائے وغیرہ کا اِنْتِظام کریں گے تو اب اُن کو چائے کے بجائے رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دِلائیں نہ کہ پہلے ہی سے مُطَالَبہ فرمائیں کہ رسالے بانٹنے ہوں گے ۔ (مدنی حلقے کا اِہتِمام کرنے والے ذِمَّہ دار تَقسیمِ رسائل کاپیشگی اِنْتِظام رکھیں تو مدینہ مدینہ)
٭صلوٰۃ و سلام کے تین۳ اَشعار اور مُـخْتَصَر دُعا پر مدنی حلقے کا اِخْتِتام فرما ئیں ۔
٭بعد میں سب سے مُلَاقَات کریں اور ہفتہ وار اجتماع / مدنی مذاکرہ، مَدَنی دور ہ کی دَعْوَت اور مَدَنی قافلوں میں سَفَروغیرہ، 12مدنی کاموں کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیّار کریں ۔
٭نصیحت کی بات مَدَنی مشورے میں ہو یا بیان میں، ہر سُننے والا اپنے آپ کو مخاطَب سمجھے یعنی یہ سمجھے کہ اُسی سے کہا جا رہا ہے ۔ )(
٭اگر ہم اپنے گھر میں مَدَنی مَاحَول بنانے کے خواہش مند ہیں تو مہربانی فرما کر اَہْلِ خانہ کو
________________________________
1 - الجامع فی الحث علی حفظ العلم، ص ۱۸۵
2 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ، جمادی الاولیٰ۱۴۳۰ھ بمطابق مئی2009ء