٭ہر ذیلی حلقے میں ہفتہ وار مَدَنی حلقے کا اِہتِمام فر مائیں ۔
٭نئے نئے اسلامی بھائیوں کو شِرْکَت کے لئے راضی کریں ۔
٭جس چیز پر بیان سنیں گے ، اُس کو پہلے سے چیک کر لیں تاکہ مدنی حلقے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
٭ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی دَعْوَت دینے میں گھڑی کا وَقْت بتائیں مثلاً فُلاں مقام پر رات آٹھ۸ بجے ہفتہ وار مَدَنی حلقہ ہوگا ۔ اب کسی کا اِنتِظار نہ فر مائیں، خواہ ایک ہی اِسْلَامی بھائی مَوجُود ہو وُہی مدنی حلقے کا آغاز کر دے ۔ اگر اِسْلَامی بھائیوں کے جَمْع ہونے کا اِنتِظار کیا تو اِجْتِمَاع ناکام ہو سکتا ہے ۔
٭بیان / مدنی مذاکرہ وغیرہ چلانے سے پہلے تِلاوَت اور ایک نعت شریف سے مَدَنی حلقے کا آغاز کیا جائے ۔ (اگرUSBوغیرہ میں تلاوت ونعت ہوتو پھر حاجَت نہیں)
٭ایک جگہمَخْصُوص کرناضَروری نہیں ۔ گھربدل بدل کر ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب کرنے میں فائدہ زِیادَہ ہے کہ اس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ نئے نئے اسلامی بھائی زِیادَہ مُسْتَفِیْض ہوں گے ۔
٭جب بیان جاری ہو، اس وَقْت حَتَّی الْاِمْکَان باتیں نہ کی جائیں ورنہ تَوَجُّہ بٹ جائے گی ۔
٭جو بھی بیان / مدنی مذاکرے وغیرہ سے مدنی پھول سُنیں اسے سمجھنے اوریادر کھنے کی کوشش کریں اور یاد رکھنے کے لئے حاضر دِما غی(مُکَمّل تَوَجُّہ اور دِلجمعی)کے ساتھ سننا ضَروری ہے ۔ حضرت سَیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : حُضُورِ قلبی سے بغور