Brailvi Books

ہفتہ وار مَدَنی حلقہ
27 - 36
اور لکھ لینا فوائد و ثمرات سے خالی نہیں ۔ کتابَتِ عِلْم (یعنی علمی باتوں کو لکھ لینے )کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی بَدَوْلَت سُنی ہوئی دِینی باتوں کو صدیوں تک مَحْفُوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ 
(7)مدنی انعام  نمبر 47پر عمل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شریک ہونا مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کا ذَرِیْعَہ بھی ہے ، جیسا کہ مَدَنی انعام نمبر 47 میں ہے  : کیا آج  آپ نے تنہا یا کیسٹ اجتماع(ہفتہ وار مَدَنی  حلقہ)میں کم ازکم ایک بیان یا مَدَنی مذاکرے کی آڈیو / ویڈیو کیسٹ ( وی سی ڈی) بیٹھ کر سُنی یا دیکھی یا مَدَنی  چینل پر کم از کم 1 گھنٹہ 12منٹ  نشریات دیکھیں؟لِہٰذا  ہفتہ وار مَدَنی  حلقے میں شریک ہو  کر بیان سننے والا اس  مَدَنی انعام پر بھی عَمَل کر سکے گااور مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرنے والوں سے شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صِرف خوش ہوتے ہیں بلکہ دُعاؤں سے بھی  نواز تے ہیں : 
تُو ولی اپنا بنالے اس کو رَبِّ لَمْ یَزَلْ	مَدَنی  اِنْعَامَات پر کرتا ہے جو کوئی عَمَل(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار مدنی حلقے کے متفرق مدنی پھول 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ہفتہ وار مَدَنی  حلقے کے فضائل وفوائد مُلَاحَظہ  فرمائے ، آیئے اب اس کے مُتَعَلِّق  کچھ مَدَنی  پھول  مُلَاحَظہ فر مایئے ، جن پر عَمَل  پیرا ہوکر   اس مَدَنی  کام سے کَمَا حَقُّہٗ  فائد ہ اٹھا یا جاسکتا ہے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے ۔ 



________________________________
1 -     وسائِلِ بخشش (مرمّم)، ص۶۳۵