حلقے کی ترکیب بنانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اس کے ذَرِیعے نئے اسلامی بھائی مَدَنی مَاحَول کے قریب آئیں گے ۔ یعنی وہ اسلامی بھائی جو ہفتہ وار اجتماع، مَدَنی مذاکرے یا کسی بھی مَدَنی کام میں شریک نہیں ہو پاتے ، ان کو دَعْوَت دے کر یا ان کے گھر میں ہی ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب بنائیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی صُحْبَت کی بَرَکَت سے شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِاَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکا تُہُمُ الْعَالِیَہ کا مَدَنی مُذاکَرَہ یا مَدَنی حلقے میں چلائے جانے والا بیان وغیرہ سُن کر مَدَنی ذِہْن بنے گا اور مَدَنی ماحول کے قریب آئیں گے کیونکہ ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں تنظیمی ترکیب بھی یہی ہے کہ گھر بدل بدل کرنئے نئے اسلامی بھائیوں کو دَعْوَت دے کر ترکیب بنائی جائے تاکہ یہ مَدَنی مَاحَول کے قریب آسکیں ۔ لِہٰذا اس میں ذِمَّہ داران کے لئے بھی اہم مَوْقَع ہے کہ وہ اس میں نئے نئے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں بھی مَدَنی مَاحَول کے قریب لا سکتے ہیں ۔
(6)عِلْم محفوظ کر نےکا ذریعہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شِرْکَتحُصُولِ عِلْمِ دِین کے ساتھ عِلْم مَحْفُوظ کر نے کا بھی ذَرِیْعَہ ہے ۔ یعنی اس میں شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مَدَنی مُذاکَرَہ یا جوبیان وغیرہ سننے کی ترکیب ہوتی ہے ، اسے یاد کرنے اور اس کے مَدَنی پھول لکھ لینے کا مَوْقَع بھی ملتا ہے ۔ بِلاشبہ ہمارے بُزُرْگانِ دِیْن کا بھی یہی انداز رہا کہ عِلْم سیکھنے کے بعد اس کا تکرار کرتے اور لکھ کر مَحْفُوظ کر لیتے تھے ، کیونکہ عِلْمِ دِین کی باتیں سُن کر یاد کرنا