(4)نیک اجتماعات میں شرکت کی برکتیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شِرْکَت کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کے ذَرِیعے مسلمانوں کے نیک اجتماعات میں شِرْکَت کا مَوْقَع اور اس کی برکتیں حاصِل ہوتی ہیں ۔ عِلْمِ دِین کی مَحَافِل میں شِرْکَت سے مَعْلُومَات میں اِضافہ، عَمَل کا جذبہ، سیکھے ہوئے عِلْم میں پختگی اور جو نہیں آتا، اُسے سیکھنے اور اس پر عَمَل کرنے کا مَوْقَع بھی ملتا ہے ۔
حضرت سَیِّدُنا عبداللہ مُعتز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فر ماتے ہیں : جو عُلَما کے مذاکرے میں کَثْرَت سے شِرْکَت کرتا ہے تو وہ جتنا جانتا ہے ، اُسے نہیں بُھولتا اور جن باتوں کو نہیں جانتا، (ان علمی مذاکروں کی بَرَکَت سے ) اُنہیں جاننے کا مَوْقَع مُیَسَّر آتاہے ۔ (1)اور نیکی کی باتیں سیکھنے سکھانے کیلئے مل بیٹھنے والوں پر تو اللہ پاک کی رحمتوں کا نُزُول ہو تا ہے اور آخِرَت میں یہ بُلَند و بالا مقامات پائیں گے ، تاجدارِ رِسَالَت، شہنشاہِ نبوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا : جنّت میں یاقُوت کے کچھ سُتون ہیں جن پر زَبرجَد کے با لا خانے ہیں، ستاروں کی طرح چمکتے ہیں ۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کیا : یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ان بُلَند و بالا مقامات میں کون رہے گا؟اِرشَاد فرمایا : اللہ پاک کی خاطِر مَحبَّت و مُلَاقَات کرنے والے اور اللہ پاک کی خاطِر مِل بیٹھنے والے ان میں رہیں گے ۔ (2)ایک رِوایَت میں ہے : جو لوگ اللہ پاک کے ذِکْر کے لئے جَمْع ہوتے ہیں، فرشتے انہیں گھیر لیتے اور
________________________________
1 - جامع لاخلاق الراوی، الجزء العاشر، المذاکرة مع الشیوخ و ذوی الاسنان، ۲ / ۲۷۶، رقم : ۱۸۴۱
2 - مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب الحب فی الله ومن الله، الفصل الثالث، ۲ / ۲۲۱، حدیث : ۵۰۲۶