Brailvi Books

ہفتہ وار مَدَنی حلقہ
22 - 36
سنا کرتے تھے جب سرکارِ دو۲ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی کسی حاجَت کے سَبَب تشریف لے جا تے تو ہم  آپس میں احادیث کا تکرار شروع کر دیتے ، پھر جب ہم وہاں سے اُٹھتے تو ایسا مَحْسُوس  ہوتا کہ وہ تمام کی تمام اَحادِیث ہمارے دل (کی زمین)میں بَو دی گئی ہیں ۔ (1)اسی طرح صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  میں فقیہِ اُمَّت حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے دیگر صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو وَعْظ کیلئے جمعرات کا دن مُقَرَّر کر رکھا تھا، آپ ہر جمعر ات وَعْظ  فرماتے تھے اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانآپ کا وَعْظ سننے کے لئے جَمْع ہوجا یا کرتے تھے ۔ (2)اس سے مَعْلُوم ہوا کہ نیک اَعمال کے لئے دن اور وَقْت مُقَرَّر کرنا شرک یا حرام نہیں سُنَّتِ صَحابہ ہے ۔ (3)صحابہ کے بعد تابعین  کا بھی یہی انداز تھا کہ لوگ ان کے پاس وَعْظ سننے کیلئے جَمْع ہوتے تھے ، حضرت سَیِّدُنا امام زُہْری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں :  حضرت سَیِّدُنا عُروَہ بن زبیررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس لوگ حدیث سننے کے لئے جَمْع ہوتے تھے ۔  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خود بھی لوگوں کو دَعْوَت  دیا کرتے کہ اے لوگو! میرے پاس عِلْم حاصِل  کرنے کے لئے آیا کرو ۔ (4)
(3)نیکی کی بات سننے کی فضیلت پانے کا ذَرِیْعَہ
ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شِرْکَت کی بَرَکَت سے نیکی و بھلائی کی باتیں سُننے کی بھی سَعَادَت 



________________________________
1 -     مسند ابی یعلٰی، یزید الرقاشی عن انس بن مالك، ۳ / ۳۱۵، حدیث : ۴۰۹۱
2 -     بخاری، کتاب العلم، باب من کان جعل لاهل العلم  ایاما معلومة ، ص۹۱، حدیث : ۷۰
3 -      مراٰۃ  المناجیح، ۱ / ۱٩٣
4 -     تاریخ  ابن عساکر، ۴۶۸۷-عروة  بن زبیر، ۴۰ / ۲۵۶