دِین کا ایک بہترین ذَرِیْعَہ ہے کہ اس میں اسلامی بھائی مل کر شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِاَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَدَنی مُذاکَرَہ / بیان، دِیگر مبلغین کے بیانات سُن کر کئی مُفِید باتوں کا عِلْم حاصِل کرتے ہیں ۔ سرکار ِ مدینہ، راحتِ قلب و سِینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے : عالِم بنو یا علم سیکھنے والے یا علمی گفتگو سننے والے یا عِلْم سے مَحبَّت کرنے والے بنو اور پانچواں (یعنی علم و عالِم سے بُغْض رکھنے والا)نہ بننا ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے ۔ (1)
ہفتہ وار مَدَنی حلقہ بھی گویا حُصُولِ عِلْم دِین کی اہم مَـجْلِس ہے ، عِلْم دین سیکھنے سکھانے کی مَجَالِس کی برکتوں کے کیا کہنے کہ سرکارِ مدینہ، راحَتِ قَلْب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا : اچھی مَـحْفِل بندۂ مومن کے لئے 20 لاکھ بُری مَجَالِس کا کفارہ ہے ۔ (2)جبکہ ایک رِوایَت میں ہے : عِلْمِ دِین کی مَجَالِس جنّت کے باغات ہیں ۔ (3)
(2)صحابہ و بزرگانِ دِین کے طریقے پر عمل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں دن مُقَرَّر کر کے کسی جگہ جَمْع ہوکر مَدَنی مُذاکَرَہ یا بیان وغیرہ سننے کی ترکیب کرنی ہوتی ہے اور اس طرح دن مُقَرَّر کر کے جَمْع ہو کر وَعْظ و نصیحت سننا صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان و صالحین کا طریقہ رہا ہے ، جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ہم بارگاہِ رِسَالَت میں حاضِر ہو کر حدیث شریف
________________________________
1 - جامع صغیر، حرف الهمزة ، ص۷۸، حدیث : ۱۲۱۳
2 - مسند فردوس ، باب الالف، ۱ / ۱۵۸، حدیث : ۵۸۳
3 - معجم کبیر، باب العين ، مجاهد عن ابن عباس ، ۵ / ۲۷۸، حدیث : ۱۰۹۹۵