اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ(Official Website)پر دورِ جدید کے تقاضوں کے پیشِ نَظَر اور اُمَّتِ مُسْلِمہ کی خیر خواہی کے جذبے کے تَحْت آپ کے بیانات ، مَدَنی مذاکروں، جانشینِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت حاجی ابو اُسَید احمد عبید رضا، دار الافتا اَھْلِسُنّت کے مفتیانِ کرام، مرکزی مجْلسِ شُوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ اللّٰہُ الْبَارِی کے عِلاوہ دیگر اَراکینِ شوریٰ وغیرہ کے بیانات اور سلسلے وغیرہ کا قیمتی سرمایہ مَوجُود(Upload)ہے ۔ یہ علمی سرمایہ میموری کارڈ کی صُورَت میں بھی مَوجُود ہے ، جسے دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه سے حاصِل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے عِلاوہ مُـخْتَلِف مَدَنی مراکز (فیضانِ مدینہ)میں قائم المدینہ لائبریری سے بھی اس تمام علمی و مدنی مواد کو یوایس بی (USB) / موبائل میموری کارڈ وغیرہ میں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
ہر طرف ’’نیکی کی دعوت‘‘ عام ہو نیک ہو امَّت اے نانائے حسین
سنّتوں کی ہر طرف آئے بہار نیک ہو امَّت اے نانائے حسین(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!جہاں اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے براہِ راست (Live) بیانات سن کر لوگوں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنْقِلاب برپا ہوا، وہیں پر ریکارڈڈ بیان / مدنی مذاکرے سننے والے بے شُمار لوگ بھی راہِ راست پر آئے ۔ بطور ِترغیب ایک مَدَنی بہار مُلَاحَظہ فر مایئے ۔
چکوال(پنجاب، پاکستان)سے 40 میل دُور قصبہ دُولہا کے رہائشی ایک اسلامی بھائی اپنی
________________________________
1 - وسائِلِ بخشش (مرمّم)، ص۱۱۴