صُحْبَتِ صَالِح تُرَا صَالِح کُنَدْ صُحبَتِ طالِح تُرَا طالِح کُنَدْ
یعنی اچھّوں کی صُحْبَت اچھّا اور بُروں کی صُحْبَت بُرا بنا دیتی ہے ۔
شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زبان میں اللہ پاک نے بڑی تاثیر عَطا فرمائی ہے ۔ آپ کا اندازِ بیان بے حد سادہ و عام فہم اور اندازِ تفہیم اس قدر ہمدر دانہ ہوتا ہے کہ سننے و الوں کے دلوں میں تاثیر کا تیر بن کر پَیْوَسْت ہو جاتا ہے ۔ مُنْجیات (یعنی نجات دلانے والے اعمال)مَثَلًا صَبْر، شُکْر، تَوَکُّل، قَناعَت اور خوف و رجا وغیرہ کی تعریفات و تفصیلات اور مُہلکات( یعنی ہَلاکَت میں ڈالنے والے اعمال)مثلاً جھوٹ، غیبت، چُغْلِی، حَسَد، تکبُّر، بُغْض وکینہ اور ریاکاری وغیرہ کے اَسْبَاب وعلاج آسان طریقوں سے بیان کرنا آپ کا ہی خاصہ ہے ۔ آپ کے بیانات سننے والوں، سُن کر عَمَل کرنے والوں کی مَحْویَّت کا عالَم قابِلِ دِید ہوتا ہے ۔ نیز اب بھی دُنیا کے واحد سو فیصد(100%)شَریعَت کے مُطابِق چلنے والے مَدَنی چینل کے ذَرِیعے بیک وَقْت لاکھوں مسلمان آپ کے مَدَنی مُذاکروں کے فیضان سے مالا مال ہو رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا(Social Media)اور انٹر نیٹ پر دیکھنے سننے والوں کی تعداد اس کے عِلاوہ ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دَعْوت ِ اسلامی کے قِیامَ سے لے کراب تک ہزاروں اجتماعات میں لاکھوں مسلمان آپ کے سُنّتوں بھرے بیانات اورمدنی مذاکروں سے مُسْتَفِیْض ہوئے اور ہزاروں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنْقِلاب برپا ہوا اور بے شُمار لوگ گناہوں بھری زندگیوں سے تائب ہوکر راہِ سنّت پر گا مزن ہوئے ۔
صِرف یہی نہیں بلکہ نیکی کی دَعْوت عام کرنے کے مُقَدَّس جذبے کے تَحت دَعْوَتِ