محفوظ (Save) کر لیتے ہیں بلکہ سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب وغیرہ بھی بآسانی اسکین کر لی جاتی ہیں، کئی کئی کتابوں پر مشتمل سافٹ وئیر تیار کیے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ علمِ دِین کی محافل اوراجتماعات وغیرہ میں ہونے والے بیانات اور علمی مذاکروں کو کیمرے کے ذریعے آڈیو / ویڈیو ریکارڈ (Audio / Video Record) کیا جانے لگا ہے ، تاکہ وہ لوگ جو اس علمی محفل یا اجتماع میں شِرْکَت نہیں کر پائے اور جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے ، وہ بھی عِلْمِ دِین کی لازوال دولت سے بآسانی فائدہ حاصل کر سکیں ۔
دَعْوَتِ اسلامی اور نیکی کی دعوت کاجدیدانداز
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی جہاں بزرگانِ دِین کے طور طریقوں پر عَمَل پیرا ہو کر تبلیغِ دین کا فریضہ سر انجام دینے میں کوشاں ہے ، وہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہر طرح علمِ دِین کی نشرو اشاعت میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے اور اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم سے دن بدن مزید ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، اسی سلسلے کی ایک کڑی ہفتہ وار مدنی حلقہ بھی ہے ۔ جس میں عاشقانِ رسول کی صُحْبَت کے ساتھ ساتھ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت، بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صُحْبَتِ بابَرَکَت (بصورتِ آواز / ویڈیو)میں بیٹھ کر عِلْمِ دین حاصِل کرنے کا مَوْقَع ہاتھ آتاہے ، مزید یہ کہ ان کی زبان سے ادا ہوئے کلمات کی تاثیر سے اِصْلَاح نَفْس کا سامان ہوتا ہے ۔