Brailvi Books

ہفتہ وار مَدَنی حلقہ
12 - 36
دورِ جدید اور علم و عمل سے دُوری 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!مسلمانوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی جتنی ضَرورت آج ہے ، شاید پہلے کبھی نہ تھی ۔ افسوس صدکروڑ افسوس! آج مسلمانوں کی بھاری اکثریَّت بے عملی کا شکار ہے ، نیکیاں کرنا نفس کیلئے بے حد دُشوار اور اِرتکابِ گناہ بَہُت آسان ہوچکا ہے ، مسجِدوں کی وِیرانی اور سینما گھروں اور ڈرامہ گاہوں، ویڈیو گیمزکلب، نیٹ کیفے پر غیرشرعی کاموں میں وَقْت بربادکرنے والوں، شراب نوشی اورجُوئے کے اڈّوں کی رونق، دِین کا دَرد رکھنے والوں کو جھنجوڑجھنجوڑ کر نیکی کی دعوت عام کرنے پر اُبھاررہی ہے ۔ ٹی وی، ڈِش اِنٹینا، انٹر نیٹ / سوشل میڈیا(Social Media)اور کیبل کاغَلَط اِسْتِعمال کرنے والوں نے گویا اپنی آنکھوں سے حَیادھو ڈالی ہے ، تکمیلِ ضَروریات وحُصولِ سَہولِیات کی حد سے زیادہ جِدّ وجَہد نے مسلمانوں کی بھاری تعداد کو فکرِ آخِرت سے یکسرغافل کردیا ہے ۔ گالی دینا، تُہْمَت لگانا، بدگمانی کرنا، غیبت کرنا، چغلی کھانا، لوگوں کے عیب جاننے کی جستجو میں رہنا، لوگوں کے عیب اُچھالنا، جھوٹ بولنا، جھوٹے وعدے کرنا، کسی کا مال ناحق کھانا، خون بہانا، کسی کو بِلااِجازَتِ شَرعی تکلیف دینا، قَرْض دبالینا، کسی کی چیز عارِیتًا(یعنی وقتی طور پر)لے کر واپَس نہ کرنا، مسلمانوں کو بُرے اَلقاب سے پکارنا، کسی کی چیز اُسے ناگوار گزرنے کے باوُجُود بِلااِجازَت اِسْتِعمال کرنا، شراب پینا، جُوا کھیلنا، چوری کرنا، بدکاری کرنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا، سُود ورِشوت کا لین دَین کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنااور انہیں ستانا، اَمَانَت میں خِیانت