Brailvi Books

ہفتہ وار مَدَنی حلقہ
10 - 36
 کے ایک ایک حرف، آیت، سورۃ کو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحیفوں اور سطور میں ترتیب دے کر مَحْفُوظ کر دیا تھا ۔ اس دور میں قرآنِ کریم کاغذوں پر نہیں لکھا جاتا تھا اور باقاعدہ مُصْحَف کی صُورَت میں بھی نہ تھا بلکہ مُتَفَرِّق طور پر پَتّھر کی تختیوں، چمڑے کے ٹکڑوں، دَرَخْت کی چھالوں اور چوڑی ہڈیوں وغیرہ پر لکھا جاتا تھا ۔ (1)
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!کئی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے قرآنِ کریم کو سنتے ، یاد کرتے اور لکھ لیا کرتے تھے ۔  علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : رسولِ پاک، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کئی اصحاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کاتِبِ وحی تھے ، جن میں بعض یہ ہیں :(1) اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا ابو بكر صِدِّیق (2)اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوقِ اَعْظَم (3)اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی (4)اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا علی المرتضیٰ (5)حضرت سَیِّدُنا اُبَی بِن كعب (6)حضرت سَیِّدُنا زید (7)حضرت سَیِّدُنا امِیرِ مُعاویہ (8)حضرت سَیِّدُنا  حَنْظَلہ بن ربیع (9)حضرت سَیِّدُنا خالِد بن سعید بن عاص (10)حضرت سَیِّدُنا اَبَان بن سعید (11)حضرت سَیِّدُنا علا بن حضرمی رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ۔ (2)
نمایاں ہے اسلام کے گلستاں میں	ہر اک گل پہ رنگِ بہارِ صحابہ
کمالِ صحابہ نبی کی تمنا	جمالِ نبی ہے قرارِ صحابہ(3)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!قرآنِ کریم کو لکھ کر مَحْفُوظ کر لینے کے ساتھ ساتھ صحابۂ کرام 



________________________________
1 -     مناهل العرفان، المبحث الثامن، جمع القرآن بمعنی کتابته  فی عهد رسول الله ﷺ، ص۱۳۸
2 -     کشف المشکل من  حدیث الصحیحین، مسند زید بن ثابت، ۲ / ۹۶
3 -     کراماتِ صحابہ، منقبتِ صحابہ کرام، ص ۳۰