Brailvi Books

ہفتہ وار مَدَنی حلقہ
1 - 36
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ہفتہ وار مَدَنی حلقہ
حسرت والی مجلس
تاجدارِ رِسَالَت، شہنشاہِ نبوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فر مانِ عالی شان ہے  : زَیِّنُوْا مَجَالِسَکُمْ بِالصَّلَاةِ عَلَیَّ فَاِنَّ صَلَاتَکُمْ عَلَیَّ نُوْرٌ لَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ یعنی تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرُود پڑھ کر آرَاسْتَہ کرو، بے شک تمہارا دُرُود  پڑھنا بروزِ قِیامَت تمہارے لئے نور ہوگا ۔ (1)
پڑھتا رہوں کثرت سے دُرُود ان پہ سدا میں
اور ذِکر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے (2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حالات بدلتے ہیں مگر دِین نہیں
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!دنیا جب سے وُجُود میں آئی ہے ، اس میں لگاتار نِت نئی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ، جو رہتی دنیا تک جاری رہے گا ۔ بِلاشبہ دنیا کے حالات ہی تبدیل نہیں ہوئے ، بلکہ ہر دَور کی ضروریات اور اس کے تقاضوں میں بھی تبدیلی آتی رہے ۔  اس کو یوں سمجھ سکتے ہیں کہ ہم پیدا ہونے کے بعد آہستہ آہستہ پروان چڑھتے ہیں یہاں تک کہ بعض جوانی میں اور بعض بڑھاپے کی عمر میں پہنچ کر بِالْآخِر دنیا سے اس طرح



________________________________
1 -     جامع صغیر، حرف الزا، ص۲۸۰، حدیث : ۴۵۸۰
2 -     وسائِلِ بخشش (مرمّم)، ص۱۱۴