عطار قادری مدظلہ العالی کے رسائل''سانپ نماجن اورغوث ِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دیگرواقعات''، ''منّے کی لاش اوردیگر کرامات غوث ِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ''،''جنّات کابادشاہ اوردیگر کرامات غوث ِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ''پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی جذبے کے تحت حضورسیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی سیرتِ مبارکہ اوردلچسپ حکایات پرمشتمل کتاب ''غوث ِپاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے حالات''دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃالعلمیۃکے شعبہ اصلاحی کتب کی طرف سے آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے۔باب المدینہ(کراچی) میں دعوتِ اسلامی کے تمام جامعا ت المدینہ کے مرکزی مُسْتَشْفٰی (شفاخانہ) جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے ذمہ دار کی بھرپور ترغیب بھی اس کتاب کو منظر عام پر لانے کا سبب بنی ،انہوں نے مواد کی فراہمی میں بھی بھرپور تعاون کیا ۔اللہ عزوجل کی رحمت سے امیدہے کہ اس کتاب کامطالعہ آپ کوحضورسیدناغوثِ اعظم دستگیررحمۃاللہ تعالی علیہ سے محبت وعقیدت کے تعلق کے اعتبارسے مزیدقریب کردے گا۔
مطالعہ فرمانے والے اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کی خدمت میں گذارش ہے کہ اس مبارک تالیف کونہ صرف خودپڑھیں بلکہ دوسروں کوبھی اس کتاب کے پڑھنے کاذہن دے کرنیکی کی دعوت عام کرنے کاثواب کمائیں۔ان شاء اللہ عزوجل اس کی برکت سے آپ کو دین ودنیاکی نعمتیں حاصل ہوں گی۔جواسلامی بھائی اس کتاب کے بارے میں اپنے تاثرات یامشورے سے نوازناچاہیں وہ خط یاای میل کے ذریعے المدینۃالعلمیۃکے پتے پررابطہ کریں۔(ایڈریس ص۴پرملاحظہ فرمائیں)
دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں''اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش''کرنے کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطافرمائے اوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃالعلمیۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔