Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
29 - 96
تو وہ یہی کہتے کہ ان معنوں سے واقف ہوں۔'' یہاں تک کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے پورے چالیس معنی بیان کئے جو نہایت عمدہ اور عزیز تھے ۔ گیارہ کے بعد ہر معنی کے بارے میں تمہارے والد کہتے تھے: ''میں ان معنوں سے واقف نہیں ہوں۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکرعلمہ وتسمیۃبعض شیوخہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،ص۲۲۴)
سیدناامام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کااظہارِعقیدت :
    حضرت شیخ امام ابوالحسن علی بن الہیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ'' میں نے حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور شیخ بقابن بطو کے ساتھ حضرت سیدناامام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے  روضہ اقدس کی زیارت کی، میں نے دیکھا کہ حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قبر سے باہرتشریف لائے اورحضورسیدی غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کواپنے سینے سے لگالیااور انہیں خلعت پہناکرارشاد فرمایا: ''اے شیخ عبدالقادر !بے شک میں علم شریعت ،علم حقیقت، علم حال اور فعل حال میں تمہارا محتاج ہوں۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکرعلمہ وتسمیۃبعض شیوخہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،ص،۲۲۶)
مشکل مسئلے کاآسان جواب :
    بلاد ِعجم سے ایک سوال آیا کہ'' ایک شخص نے تین طلاقوں کی قسم اس طور پر کھائی ہے کہ وہ اللہ عزوجل کی ایسی عبادت کریگاکہ جس وقت وہ عبادت میں مشغول ہو تو لوگوں میں سے کوئی شخص بھی وہ عبادت نہ کررہاہو،اگر وہ ایسا نہ کرسکا تو اس کی بیوی کو تین طلاقیں ہو جائیں گی، تو اس صورت میں کون سی عبادت کرنی چاہے؟'' اس سوال سے علماء عراق حیران اور ششدر رہ گئے ۔
Flag Counter