Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
23 - 96
آخرین کے ''ہر ولی اور ولیہ کی گردن پر میرا قدم ہے۔'' کہنے کا حکم ہوگا۔''
( سیرت غوث الثقلین، ص ۵۷)
(۵)شیخ ابوبکرعلیہ الرحمۃکی بشارت :
    شیخ ابوبکربن ہوارارحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک روزاپنے مریدین سے فرمایا کہ ''عنقریب عراق میں ایک عجمی شخص جو کہ اللہ عزوجل اور لوگوں کے نزدیک عالی مرتبت ہوگا اُس کا نام عبدالقادررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہوگااور بغداد شریف میں سکونت اختیار کریگا،
 قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہِ
(یعنی میرایہ قدم ہرولی کی گردن پرہے) کا اعلان فرمائے گا اور زمانہ کے تمام اولیاء کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اس کے فرمانبردارہوں گے۔'' (بہجۃالاسرار،ذکراخبارالمشایخ عنہ بذالک،ص۱۴)
وقت ولادت کرامت کاظہور:
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت ماہ رمضان المبارک میں ہوئی اور پہلے دن ہی سے روزہ رکھا۔ سحری سے لے کر افطاری تک آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی والدہ محترمہ کا دودھ نہ پیتے تھے،چنانچہ سیدنا غوث الثقلین شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ'' جب میرا فرزند ارجمند عبدالقادر پیدا ہوا تو رمضان شریف میں دن بھر دودھ نہ پیتا تھا۔''(بہجۃالاسرارومعدن الانوار،ذکر نسبہ وصفتہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ،ص۱۷۲)

غوث اعظم متقی ہرآن میں

چھوڑاماں کادودھ بھی رمضان میں
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے  بچپن کی برکتیں:
     آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدتنا ام الخیر فاطمہ بنت عبداللہ صومعی
Flag Counter