غوثِ پاک کے حالات |
محبوبِ سبحانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد ماجد حضرت ابو صالح سید موسیٰ جنگی دوست رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت کی رات مشاہدہ فرمایا کہ سرور کائنات، فخر موجودات، منبع کمالات ،باعث تخلیق کائنات، احمد مجتبےٰ، محمد مصطفےٰصلی للہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بمع صحابہ کرام آئمۃالہدیٰ اور اولیاء عظام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اِن کے گھر جلوہ افروز ہیں اوران الفاظ مبارکہ سے ان کو خطاب فرماکر بشارت سے نوازا:
''یَااَبَاصَالِح اَعْطَاکَ اللہُ اِبْنًاوَھُوَوَلِیٌّ وَمَحْبُوْبِیْ وَمَحْبُوْبُ اللہِ تَعَالٰی وَسَیَکُوْنُ لَہٗ شَانٌ فِی الْاَوْلِیَآءِ وَالْاَقْطَابِ کَشَانِیْ بَیْنَ الْاَنْبِیَاءِ وَالرُّسُلِ
یعنی اے ابو صالح !اللہ عزوجل نے تم کو ایسا فرزند عطا فرمایا ہے جو ولی ہے اوروہ میرا اور اللہ عزوجل کا محبوب ہے اور اس کی اولیاء اور اَقطاب میں ویسی شان ہوگی جیسی انبیاء اور مرسلین علیہم السلام میں میری شان ہے۔''
(سیرت غوث الثقلین،ص۵۵بحوالہ تفریح الخاطر)
غوث اعظم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ درمیان اولیاء چوں محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم درمیان انبیاء
(۲)انبیاء کرام علیہم السلام کی بشارتیں:
حضرت ابو صالح موسیٰ جنگی دوست رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں شہنشاہ عرب و عجم ،سرکار دو عالم، محمد مصطفےٰصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ جملہ انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام نے یہ بشارت دی کہ'' تمام اولیاء اللہ تمہارے فرزند ارجمند کے مطیع ہوں گے اور ان کی