سنّت کے مطابِق کھائیں پیئں اوراگر نفس کے مُطالَبہ پر جو ہاتھ میں آیا وہ کھایا مَثَلا ًپِزّے پراٹھے اور کباب سموسے وغیرہ دیر سے ہَضم ہونے والی غذائیں مِعدے میں نہ ٹھونستے رہیں اور فِرِج کاایک دم ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈی ٹھنڈی کولا بوتلیں پیٹ میں نہ اُنڈیلتے رہیں تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل آپ کا مِعدہ دُرُست رہے گا اور جب ہاضِمہ صحیح ہوگا تو نہ قبض ہو نہ پیٹ میں گند جمع ہو نہ بدن کابے جا وَزن بڑھے نہ پیٹ کی خرابیوں کے سبب بیماریاں جَنَم لیں کہ بقولِ اَطِبّاتقریباً 80 فیصد بیماریاں پیٹ کی خرابی کے باعِث پیدا ہوتی ہیں ۔ یقینا مِعدہ بیماریوں کا گھر اور پرہیز دواؤں کا سر ہے۔ ؎