گُودا گرینڈر میں پیس لیجئے، گاڑھا شربت بن جائے گا، دُگنی مقدار میں چینی ( بہتر ہے کہ برائون شوگر) ملا کر پھر چولھے پر چڑھا کر جوش دیجئے تا کہ چینی حل ہو جائے ۔ ٹھنڈا کرنے کے بعد بوتلوں میں بھر کر رکھ لیجئے۔ رَمَضانُ المبارَک میں سحری و افطار میں حسبِ ضرورت پانی ملا کریہ لذیذ شربت پی لیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی اور لُو سے حفاظت رہے گی۔
کمزوری دُورکرنے کا نسخہ
دو چمچ چینی ( بہتر ہے کہ برائون شوگر ) اورایک چمچ سفید نمک ،آدھے کلو پانی میں ڈال کر ابال لیجئے، ٹھنڈا ہو جانے کے بعد افطار میں ایک گلاس پی لیجئے۔ جسم میں ہونے والی پانی کی کمی اورکمزوری اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دُور ہو جائے گی۔ مریضوں کی کمزوری دور کرنے کیلئے بھی یہ پانی مفید ہے( شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق عمل کریں )
گرمی دانوں کا علاج
گرمی دانے ستاتے ہوں تو نیم کی 11کو نپلیں ( نئی نکلی ہوئی چھوٹی چھوٹی پتّیاں ) سات دن اور تکلیف زیادہ ہو تو 40دن تک نَہارمنہ(یعنی ناشتے سے قبل خالی پیٹ ) پانی کے ساتھ کھالیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی دانے اور پھوڑے پھنسیاں ختم ۔ اگر گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی 30دن تک یہ کورس کر لیں تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی دانے وغیرہ نکلیں گے ہی نہیں ۔ (گھریلو علاج ص۴۴)
حَیض بند ہونے کا علاج
اگر گرمی یا خشکی کے باعث( عورت کا) حیض بند ہو جائے تو ایک کپ سونف کے