Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
8 - 18
ہے۔مُشک ، کستوری، عود، عنبر، زعفران وغیرہ عطریات گرم تاثیر والے ہیں ، یہ سردیوں میں لگانے چاہئیں ۔ یاد رکھئے !یہ تاثیر ات اصلی عطر یات کی ہیں ، کیمیکل کی ملاوٹ سے تاثیر میں بہت کمی آ جاتی ہے۔ ( اسلامی بہنیں ایسا عطر نہ لگائیں جس کی خوشبو پھیلتی ہو )
رَمَضانُ المبارَک صحّت کے ساتھ گزارنے کا نسخہ
   سحری میں درمیانی سائز کی تندوری روٹی آدھی ( اگر گھریلو چھوٹی چپاتی ہو تو حسبِ ضرورت ایک یا دو عدد) اور دہی کے اندر کم مقدار میں چینی اور بہتر ہے کہ برائون شوگر شامل کر کے استِعمال کر لیجئے، اگرموافق ہو تو بے شک آدھ کلو دہی کھالیجئے۔ افطار میں کم از کم تین کھجوریں اور کچھ پھل ، مغرب و عشا کے درمیان سادہ سالن کے ساتھ روٹی (سحری والی مقدار میں ) کھایئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سارا ماہِ رَمَضانُ المبارک صحت مند رہیں گے اور نمازِ تراویح، تلاوت و عبادت میں دل لگے گا۔
گرمیوں میں چاول کھانا مفید ہے
   چاوَل کا(طِب کے حساب سے) مزاج سرد ہے، گرمی میں روزانہ چاول کھانے سے بدن کو ٹھنڈک ملتی ہے، گرمیوں میں چاول کے ساتھ سبزیاں کھانا زیادہ مفید ہے۔ دَہی کھچڑی گرمیوں کی بہترین غذا ہے۔یاد رہے! دیگ کی مسالے دارلذیذ بریانی صحّت کی دشمن ہے، پانی میں اُبلے ہوئے چاول کھانا مناسب ہے۔
گرمی اورلُو سے حفاظت کا لذیذ شربت
	حسبِ ضرورت کچے آم (یعنی کیریاں ) لے کر ، چھلکے اُتار کر پانی ڈال کر چُولھے پر چڑھا دیجئے ، دو چار اُبال آنے پر کیریاں گل جائیں گی،مل مسل کر گٹھلیاں نکال دیجئے اور سارا