کھایئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ روزے میں سارا دن پیاس کی شدّت سے حفاظت ہو گی۔
لُو سے حفاظت کے6 گھریلو علاج
٭…دھوپ میں نکلنے سے قبل کچی پیاز گھس کرناخنوں پر لگا لیجئے۔( یاد رہے!کچی پیاز کی یا کسی بھی طرح کی بدبو کی حالت میں مسجِد کا داخِلہ حرام ہے) ٭…کچے آم (یعنی کَیری )کا لیپ بنا کر پائوں کے تلووں پر مالش کیجئے ٭…تقریباً250گرام بیسن (یعنی چنے کی دال کے آٹے)میں 10گرام کافور شامل کر کے پانی میں گھول کر بدن پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے اور گرمی دانے بھی نہیں ہوتے (اگر کافور شامل نہ کریں تب بھی فائدہ ہو سکتا ہے مگر کم ) ٭… ٹماٹر کی چٹنی یا ناریل کھایئے٭… گرمیوں میں کھانا کھانے کے بعد گڑ کھانے سے لو نہیں لگتی٭… دھوپ سے آنے کے بعد پیاز کا تھوڑا سا رَس شہد میں ملا کر چاٹنے سے لُو لگنے کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔
کھانے میں ٹھنڈے مسالے استعمال کیجئے
{ ۱}گرمیوں میں گرم(تاثیر والے) مسالے کے بجائے ٹھنڈے (یعنی ٹھنڈی تاثیر والے)مسالے مَثَلاً ہلدی ،خشک دھنیا ، سفید زیرہ،الائچی، دار چینی، ٹماٹر ، لیموں ، دہی ،آلو بخارا،املی،ہر ادھنیا،پودینہ وغیرہ کھانے میں ڈالنے مناسب ہوتے ہیں ، گرم مسالے ڈالنے ہو ں تو کالی مرچ، ہری مرچ یا پسی ہوئی لال مرچ وغیرہ کم مقدار میں ڈالئے۔
ٹھنڈی تاثیر والے عطریات استعمال کیجئے
{۲} گرمیوں میں اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ٹھنڈی تاثیر والے عطر یات مَثَلاً شَمامۃُ الْعنبر،حنا،گلاب ،صندل۔ موتیا، خس ،کیوڑا ،چمپا وغیرہ کپڑوں پر لگانا مُفید