Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
6 - 18
 میں )کام کرنا حرام ہے۔‘‘(تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت جلد اوّل کا باب’’ فیضانِ رمضان‘‘ پڑھئے )
سخت گرمی میں روزے رکھتیں (حکایت)
    میرے آقااعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن’’فتاوٰی رضویہ ‘‘ جلد 30 صَفحَہ296پر ایک حکایت بیان کرتے ہیں : راہِ ہجرت میں انہیں (یعنی صحابیۂ رسول حضرتِ سیِّدَتُنا اُمّ ِاَ یمن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا )کو پیاس لگی ، آسمان سے نورانی رسّی میں ایک ڈول اُترا ، پی کر سیراب ہوئیں ، پھر کبھی پیاس نہ معلوم ہوئی، سخت گرمی میں روزے رکھتیں اورپیاس نہ ہوتی ۔ (طبقاتِ ابن سعد ج۸ص۱۷۹مُلَخّصاً)اب تین روحانی علاج بیان کئے جاتے ہیں جن کے کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی میں روزہ رکھنا قدرے آسان ہوجائے گا۔ 
شدّتِ پیاس کے  تین روحانی علاج
     	     {۱}بعدِ نمازِ فجر اَعُوذُ اور بِسمِ اللّٰہ کے ساتھ صرف ایک بارسورۃ الکوثر   پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے چہرے پر پھیر لیجئے ،روزے کی حالت میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ پیاس کی شدّت سے حفاظت ہو گی{۲}یَامَجِیْدُگرمیوں میں وقتا ً فوقتاً پڑھتے رہئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ پیاس سے اَمْن ملے گا{۳}یَامَاجِدُ10بار پڑھ کر’’ لیموپانی‘‘ وغیرہ پر دم کرکے گرمی کے موسِم میں پئیں ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بیماری سے حفاظت ہو گی۔
روزے میں پیاس کی شدّت سے حفاظت کیلئے
    سحری کھا کر ایک کھجور چبایئے اورساتھ ہی پانی کا ایک گُھونٹ منہ میں بھر لیجئے، دونوں کو اچھی طرح ہلا جلاکر (Mix کر کے) نگل لیجئے۔ اِسی طریقے پر ایک ایک کر کے تین کھجوریں