آنا٭…بے ہوشی یا جھٹکے آنا٭…نکسیر پھوٹنا(یعنی ناک سے خون بہنا) ٭… لمبی اور بڑی بڑی سانسیں شروع ہو جانا٭…ایک دم Lowہونا٭… غُنودگی ( یعنی اونگھ ۔ نیند) طاری ہونا۔
ابتِدائی طِبّی امداد کے سات مَدَنی پھول
٭…جسے گرمی یا لُولگ گئی ہو اُس کو پانی اور نمکول پلایئے٭… فوراً ٹھنڈی جگہ منتقل کر دیجئے٭… غیر ضروری کپڑے اتار دیجئے٭… بِغیر تکیے کے لٹا کر ٹانگوں کو کسی چیز کے سہارے قدرے بُلند کر دیجئے ٭…بَرْف یا ٹھنڈے پانی کی پٹیاں خصوصاً پیٹھ ، بغل ،گردن اور رانوں پر رکھئے٭…ٹھنڈے پانی سے بھیگا ہوا تولیا(Towel)بدن پر نرمی کے ساتھ رگڑیئے٭… جلد ی اَسپتال لے جایئے۔
شدت کی گرمی جن کیلئے زیادہ خطرناک ہے
٭…بچی٭… بوڑھی٭… بے گھر افراد٭… سورج کی تپش میں مزدوری کرنے والے ٭… نشے کے عادی ٭… جو طویل عرصے سے کسی بیمار ی میں مبتلا ہوں یا جو لمبے عرصے تک دِل یا سانس کے مریض رہے ہو ں ٭… پرندے اور جانور ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
گرمی کی دعا کی فضیلت
دُنیاکی گرمی کی شدت کے وقت آخِرت کی کڑی دھوپ اور تڑپا دینے والی پیاس نیز جہنَّم کی خوفناک آگ کو یاد کرکے ان سے پناہ مانگئے۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جب سخت گرمی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے: لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ آج بڑی گرمی