Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
3 - 18
لیکن ربیع بن خُثَیمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی طرف سے پھر بھی کوئی جواب نہ ملا(پھر تشریف لے گئے، عشا کی نَماز پڑھاکر لوٹے اور آواز دی لیکن ان کی طرف سے پھر بھی کوئی جواب نہ ملا) حتّٰی کہ سحری کے وقت سردی کے باعث ہوش میں آئے۔ (الزہد للامام احمد بن حنبل ص۳۳۲ حدیث۱۹۳۰ ، حِلْیَۃُ الْاولیاء ج ۲ ص ۱۲۹) اللہُ رَبُّ العِزِّتْکی ان سب پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
4800 اموات
     ہم دنیا و آخرت کی گرمی کی ہولناکیوں سے اللہ تَعَالٰی کی پناہ چاہتے ہیں ،بس عافیت ، عافیت اور عافیت کے طلب گار ہیں ۔ ۱۴۳۶ھ (2015ء) میں پاکستان سخت گرمیوں کی لپیٹ میں آ گیا اوراِسی دَوران رَمَضانُ المبارَکبھی جلوہ گر ہوا تھا ، ایک اطِّلاع کے مطابق ان دنوں صرف بابُ المدینہ (کراچی) کے اندر’’ ہِیٹ اسٹروک‘‘ یعنی گرمی لگنے کے سبب چارہزار آٹھ سو(4800)اَموات ہوئی تھیں ! ان میں جتنے مسلمان تھے اللہُ رَبُّ العِزِّتْاُن سب کی بے حساب مغفِرت فرمائے۔ مِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
ہِیٹ اسٹروک یا لُو لگنے کی 12 علامات
  ٭…سردرد،چکر آنا یا سر گھومنا ٭… سخت پیاس لگنا٭… کمزوری اور پٹھوں (مسلز ، Muscles ) میں کھنچاؤ٭…جلد(Skin)پرسرخی اور ٭… خشکی آنا ٭… اچانک تیز بخار چڑھنا ٭… اُلٹی اورمتلی