Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
17 - 18
’’خوبانی نعمتِ حق ہے ‘‘ کے چودہ حروف کی نسبت سے خوبانی کے 14 مدنی پھول
        ٭…خوبانیجسم میں توانائی پیدا کر تی ہی٭…بعض طبیبوں نے لکھا ہے کہ خوبانی کھا نے سے عمر بڑھتی ہی٭…خوبا نی قبض دور کرتی ہے ٭…خوبانی خوراک کو جلد ہضم کرتی ہے ٭…خوبانی  ڈکا ریں روکتی ہی٭…خوبانی جگر کی سختی کو دور کر تی ہے ٭…خوبانی سوزشِ معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے ٭… تپ حار(یعنی گرمی کے بخار) میں خوبانی کھلانے کے بعد گرم پانی شہد ملا کر پلانا قے لاتا ہے اور بخار اتر جاتا ہی٭… نزلہ، زکام ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ خشک یا تازہ خوبانی کے دس دانے سادہ پانی کے ساتھ استعمال کرنا مفید ہے  ٭…خوبانی کا مُرَبّا دل، معدے اور جگرکو طاقت دیتاہی٭… خوبانی کے بِیج (بادام) پھینکنے نہیں چاہئیں ، یہ کھائے جاتے ہیں ٭… خوبانی کے مغز کے فوائد بھی مغز بادام کی طرح ہیں ، مغز بادام دماغ کے لیے زیادہ فائدہ مند ہیں جبکہ خوبانی کے بیج معدے کے لیے زیادہ مفیدہی٭…خوبا نی کے درخت کے پتّے اگر دو تولہ(یعنی 25گرام)رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جا تے ہیں ۔( بچّو ں کیلئے 6 گرام کافی ہے)  ٭…یہ انسانی دل کیلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ خوبانی کی یہ خوبی ہے کہ وہ کولیسڑول کو کم کرتی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فالسا
	فالسے میں 81فیصد پانی کے علاوہ پروٹین ، چکنائی، ریشے(Fibers)،