تربوز موافق ہی٭… تربوز گرمی کے بخار کو فائدہ دیتا ہی٭… جس دن تربوز کھائیں چاول ہرگز نہ کھائیں ٭… گردے اور مثانے کی پتھری کو تربوز توڑتا ہی٭… رمضانُ المبارک میں افطاری (کھانا کھانے)کے دو گھنٹے بعد تربوز کھایئے٭… تربوز جسم کو موٹا کرتا ہی٭… تربوز دل کو فرحت دیتا ہے، تربوز خون کی تیزابیت اور گرمی ختم کرتا ہے ٭… تربوز ٹائیفائیڈ میں بہترین غذا ہی٭… سحری کے وقت تھوڑا سا تربوز کھا لینا سارا دن لو اور گرمی سے بچاتا ہی٭… مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے گرمی کے موسِم میں تربوز ضرور کھانا چاہیے٭…خون کی کمی ، جگر کی کمزوری، بدہضمی، فسادِ خون(یعنی خون کی خرابی) اور تبخیر(تب۔ خیر) دور کرنے کیلئے تربوز بہترین غذا ہے۔ (تَبْخِیْر یعنی وہ بخارات(بھاپ) جو کھانے کے بعد دماغ کو چڑھتے اور جسم کو گرما دیتے ہیں ) ٭… گرمیوں کے رمضان المبارک میں تربوز کا استعمال اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بے حد فائدہ مند ہے، یہ آپ کی پانی کی کمی بھی دور کرے گا، آپ کی توانائی(یعنی طاقت) بحال کرے گا اور سارا دن پیاس کا احساس بھی نہ ہونے دے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خوبانی
طبّی ماہرین کے مطابق خوبانی(یعنی زرد آلو) چاہے تازہ ہو یا خشک انسانی صحّت کیلئے حیرت انگیز فوائد کا حامل اور غذائیت سے بھر پور ایک پھل ہے، اس کا استعمال آنکھوں ، آنتوں ،بخار اور سرطان(Cancer) جیسے امراض میں مفید ہے۔ خوبانی میں وٹامنز (Vitamins) سمیت پوٹاشیم فولاد اور بیٹا کیروٹین (Beta-Carotene )بکثرت پائے جاتے ہیں ۔