Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
15 - 18
اور بھوک بھی چمک اُٹھے گی ٭…تربوز میٹھا ہونے کی پہچان:تربوز کے مکمَّل چھلکے یا دھاریوں کا یاچھلکے پرگول دھبّے ہوں تو ان کا سبز رنگ جتنا گہرا ہو گا اُتنا ہی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اندر سے لال اور میٹھا نکلے گا۔ تربوز پر ہلکا سا ہاتھ مارنے پر مدّھم سی آواز آنا اُس کے عمدہ اور پکّے ہونے کی علامت ہی٭…اگر حامِلہ عورت تقریباً 125 گرام تربوز میں تھوڑا سا شہد ملا کر روزانہ کھائے تو اللہ تَعَالٰی کی رحمت سے خوبصورت اور تندرست بچّہ پیدا ہوتا ہے ٭…تربوز میں گلوکوز، فاسفورس، نشاستہ دار شکری، حیاتین (وٹامنز اے،بی)،فولاد، پوٹاشیم، کیلشیم اور گوشت پیدا کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں ٭…جن مریضوں کو پیشاب رک رک کر آتا ہو وہ تربوز استعمال کریں کہ یہ مثانے کو صاف کرتا ہے ٭… تربوز مثانے کے درد اور اس کے زخم کیلئے بہترین چیز ہی٭… تربوز دل کو طاقت دیتا ہے جگر و مثانہ اور گردوں کی گرمی کو دور کرتا ہی٭…  تربوز کے استعمال سے ہاتھ پاؤں کی جلن، ناف کے مقام یا اس کے آس پاس بوجھ معلوم ہوتاہو یا طبیعت بے چین رہتی ہو تو فائدہ ہوتا ہے۔ معدے میں جلن ہو تو اس کی اصلاح کرتا ہی٭…رات ہو یا دن تربوز کھا کر اوپر سے پانی نہ پئیں اسے کھا کر فوراً سوجانے سے ہیضہ(Cholera) ہوسکتا ہی٭…بلغمی مزاج والے، معدے کے مریض، جن کو پٹھوں میں درد ہو، پیشاب زیادہ آتا ہو اور شوگر کے مریض تربوز استعمال نہ فرمائیں ٭…تربوز کے چھلکے دودھ دینے والے جانوروں کو کھلانے سے ان کا دودھ بڑھ جاتا ہے اور جانور موٹے ہوجاتے ہیں ٭… تربوز رمضان المبارک میں سحری کے وقت کھالینا روزے میں پیاس کو تسکین دیتا ہے ٭… گرم مزاج والوں کو خاص کر رمضانُ المبارک میں