Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
14 - 18
صفراوی مزاج والوں کو نَہار منہ (یعنی خالی پیٹ) آمنہیں کھانا چاہئے کہ اس سے مِعدے کونقصان پہنچتا اور اس میں گرمی پیدا ہوتی ہے ٭… کھٹّا آم کھانے سے گلے اور دانتوں کونقصان ہوتا ہے، اس سے زُکام اور خون میں خرابی بھی پیدا ہوسکتی ہے ٭… آم پیشاب لاتا ہے ٭… آم اور دیگر پھلوں کوپکانے کیلئے کاربائڈ(Carbide) نامی کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے ، لہٰذا کچھ دیر پانی میں بھگونے کے بعد اچھی طرح دھوکر استعمال کیجئے۔ ’’کاربائڈ‘‘ کی معمولی سی مقدار بھی پیٹ میں جانے سے مِعدے اور آنتوں کی بیماریوں کے علاوہ کینسر کا بھی خطرہ پیدا ہوتا ہے ٭… آم اچھی طرح دھو لیجئے تا کہ اس کی گوند صاف ہو جائے ورنہ وہ گلے میں خراش کا سبب بن سکتی ہے۔٭…ہائی شوگر کے مریض ڈاکڑ کے مشورے کے بغیر آم نہ کھائیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’یا ربِّ کریم! مدینے میں تربوز کھلا‘‘ کے پچیس حروف کے نسبت سے تربوز کے 25 مدنی پھول
	٭… میرے آقا اعلیٰ حضرت،مولاناشاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنروایت نَقل کرتے ہیں :’’ کھانے سے پہلے تربوز کھانا پیٹ کو خوب دھودیتا ہے اور بیماری کوجڑ سے ختم کردیتا ہے۔‘‘ ( فتاوٰی رضویہ ج ۵ ص۴۴۲ ) ٭… کالی مِرْچ ، کالا زِیرہ اور نمک باریک پیس کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیجئے ، تربوز پرچھڑک کر استِعمال کیجئے، اِ س طرح تربوز کی لذّت میں بھی اِضافہ ہو جائے گا اور وہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہاضِمے کی بہترین دوا ثابت ہو گا