آم،آڑو، خوبانی ، امرود ،خربوزہ، تربوز ، جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ جگر (Liver)اور معدے کی گرمی بھی دور کرتے ہیں نیز موسم کے دیگر پھلوں کا بھی خوب استعمال کیجئے {۲۱}سادہ اورہلکی غذا استعمال فرمایئے، کَھجْلا پھینی ،(پھے ۔نی) کباب، سموسوں ، پکوڑوں وغیرہ تلی ہوئی چیزوں کا استعمال بہت کم کیجئے،بلکہ ان سے دُورہی رہئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّخود ہی فائدہ دیکھ لیں طگے اور رمضان المبارک کے روزوں اوردیگر عبادتوں میں آسانی حاصِل ہو گی{۲۲}سحری و افطار میں کھانا کم کھایئے{۲۳}فوم کے گدیلے پر سونے سے بچئے{۲۴}چھوٹے بچوں اور بزرگوں کو گرمی سے بچانے کی زیادہ ضرورت ہے {۲۵} رحم کھاتے ہوئے اپنے مویشیوں اور مرغیوں وغیرہ کو بھی گرمی سے بچانے کی تدبیر کیجئے۔
پھلوں کا بادشاہ (آم)
’’آم بھی ربِّ کریم کی کیا خوب نعمت ہے‘‘ کے پچیس حروف کی نسبت سے آم کے 25 مدنی پھول
گرمی کے موسم میں آنے والا آم اللہ تَعَالٰی کی بہت ہی پیاری نعمت ہے، اس کے بے شمار فوائد ہیں : ٭… آم نیا خون بناتا ہے ، آم آنتوں کو قُوّت دیتا، مِعدے ، گُردے، مثانے اور اَعْصاب کو طاقت بخشتا ہے ٭… آم کھانے سے تیزابیت (Acidity ) کے مرض میں فائدہ ہوتا ہے البتّہ کاربائڈ(Carbide) نامی کیمیکل کے ذریعے پکایا ہوا آم کھانے سے تیزابیت کم ہونے کے بجائے بڑھ سکتی ہے ٭… جس کو نیند نہ آتی ہو وہ ایک آم کھا کر ٹھنڈا