Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
11 - 18
    (اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّعمامہ شریف کی سنّت ادا کرنے والوں کاسر ڈھک جاتا ہے اور گردن بھی چُھپ سکتی ہے، سر پر سفید چادر ہو تو فوائد مزید بڑھ سکتے ہیں ){۱۰}لوڈ شیڈنگ کے دوران سر پر گیلا تولیا رکھئے، ہاتھ کا پنکھا استعمال کیجئے اور بدن پر پانی ڈالتے رہئے{۱۱}پیاس لگے یا نہ لگے روزانہ کم از کم 12 بلکہ ہو سکے تو14گلاس پانی پئیں ۔(اس مقدار میں غذائوں کے اندر موجود پانی بھی شامل ہے مثلاً 10گلاس پانی پینے کے علاوہ پھلوں اور دیگر غذائوں کے ذریعے دو گلاس جتنا پانی پیٹ میں گیا تو 12 گلاس ہو گئے){۱۲}بدن کے پانی اورنمکیات کا توازُن برقرار رکھنے کیلئے O.R.S. کا استعمال کیجئے۔( ہائی بلڈ پریشر کے مریض ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق عمل کریں ) {۱۳} ستو کا شربت ،کھیرے کا جوس ، ناریل کاپانی ،گنّے کا خالص رس،شہد ملاپانی، لیمو پانی اورنمکین چھاچھ استِعمال کیجئے{۱۴}چھاچھ میں کالا نمک اور پِسی ہوئی اجوائن ملا کر پینے سے گرمی کم لگتی اور وزن بھی کم ہوتاہے{۱۵}چائے، کافی ،ابلے ہوئے انڈے،زیادہ میٹھے شربت، خوب میٹھی ڈشوں ، کولڈ ڈرنکس ، زیادہ گھی تیل والے کھانوں اور دیر میں ہضم ہونے والی غذائوں نیز کیفین (Caffeine)  والی اشیا مَثلاً چاکلیٹ وغیرہ کا استعمال کم سے کم کیجئے {۱۶}بازاری شربتوں اور گولے گنڈوں کا استِعمال پیسے دے کر بیماریاں خریدنے کے مترادِف ہے{۱۷}تیز دھوپ سے آتے ہی پسینے سے شرابور ٹھنڈا پانی پینا نقصان دِہ ہے{۱۸}کدو شریف ، بینگن،چُقَندر ،مُولی وغیرہ سبزیوں کا استعمال خوب بڑھا دیجئے{۱۹}سحری و اِفطاری میں پانی اور دہی کا استعمال زیادہ کیجئے{۲۰}گرمیوں میں